ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی اور گجرات سے 120 کروڑ روپے کی مالیت کا 60 کلو گرام میفیڈرون ضبط کیا ہے اور اس معاملے میں ایئر انڈیا کے ایک سابق پائلٹ سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سنجے سنگھ نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کارروائی گجرات کے جام نگر میں نیول انٹیلی جنس یونٹ کو موصول ہونے والی ایک خاص اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر، دہلی میں این سی بی ہیڈکوارٹر اور اس کے ممبئی ریجنل یونٹ کے اہلکاروں نے 3 اکتوبر کو جام نگر میں چھاپہ ماری کی اور 10 کلو گرام میفیڈرون ضبط کیا۔ سنگھ نے کہا کہ این سی بی کی ٹیم نے اس سلسلے میں ایک شخص کو جام نگر اور تین کو ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی بی کی ٹیم نے جمعرات کو جنوبی ممبئی کے فورٹ علاقے میں ایس بی روڈ پر ایک گودام پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 50 کلو گرام میفیڈرون ضبط کیا۔ NCB seizes mephedrone worth more than Rs 120 cr
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد این سی بی نے اس گینگ کے سرغنہ سمیت دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین میں سے ایک کا نام سہیل غفار ہے جو ایئر انڈیا کا سابق پائلٹ ہے۔ میفیڈرون ایک نشہ آور مادہ ہے جسے 'میاؤ میاؤ' یا MD بھی کہا جاتا ہے۔ اس نشہ آور چیز پر نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس ایکٹ کے تحت پابندی ہے۔ NCB seizes mephedrone
یہ بھی پڑھیں : Malegaon 2008 Bomb Blast Case سادھوی پرگیہ کے دفاعی وکیل نے گواہ استغاثہ کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی دھمکی دی