ETV Bharat / state

این سی بی، بی جے پی کے اشارے پر کام کررہی: نواب ملک - ncb didn't seize any drugs

ممبئی کے این سی پی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وزیر اقلیتی امور نواب ملک نے این سی بی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکزی نارکوٹکس کنٹرول بیورو گزشتہ ایک برس سے ریاستی حکومت اور بالی ووڈ کو بدنام کرنے کی غرض سے میڈیا ٹرائل چلارہی ہے۔ کے پی گوساوی اور منیش بھانو شالی این سی بی کی کارروائی میں کیسے شامل ہوئے اس کی وضاحت این سی بی کرے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ آپریشن چلایا جارہا ہے۔ کیا بی جے پی کے اشارے پر این سی بی کارروائی کررہی ہے؟

این سی بی، بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہی: نواب ملک

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 8:35 PM IST

Updated : Oct 6, 2021, 10:51 PM IST

وزیر اقلیتی امور نواب ملک نے کہا کہ اس ملک میں راجیو گاندھی جب وزیر اعظم تھے، ان کے دور اقتدار میں این ڈی پی ایس ایکٹ کا نفاذ کیا گیا۔ ملک کو نشہ سے پاک کرنا، ان کا مقصد تھا۔ نشہ کی خرید و فروخت اور نشہ کی پیداوار کرنے والے اس قانون کے دائرے کار کا حصہ ہے۔ ریاست اور مرکز کو نشہ کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا گیا۔ گزشتہ چھتیس سالوں سے یہ ایجنسی کام کررہی ہے اس کا کام کبھی بھی مشکوک نہیں رہا۔ ہر کوئی اس ایجنسی کا احترام کرتے ہیں مہاراشٹر اور گوا کا ایک زونل این سی بی کا دفتر ہے۔

این سی بی، بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہی: نواب ملک

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے این سی بی کی کارروائی میں تیزی آئی۔ فلم اداکار سشانت سنگھ کی پُراسرار خودکشی کا معاملہ درج کیا گیا۔ فلم انڈسڑی کو بدنام کیا گیا۔ کیمرہ لگاکر بالی ووڈ کو سازش کے تحت بدنام کیا جاتا رہا۔ حال میں این سی بی نے بحریہ جہاز پر کارروائی کی اور فلم اسٹار کے بیٹے آرین خان کو زیر حراست لیا، جس کا ویڈیو جاری کیا گیا۔ اس سے قبل ویڈیو جاری کیا گیا تھا اس میں زونل ڈائریکٹر کہہ رہے تھے ہم نے آٹھ سے دس لوگوں کو زیر حراست لیا ہے۔ پھر اُس این سی بی افسر کا ویڈیو وائرل ہوا، جس کے بعد پتہ چلا کہ آرین خان کو زیر حراست لینے والا افسر این سی بی کا افسر نہیں ہے، تو پھر وہ آرین خان کو کھینچ کر این سی بی دفتر کیوں لے گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ارباز سیٹھ مرچنٹ کی بھی اسی طرح کی ویڈیو جاری ہوئی، جس میں ایک اہلکار اسے کھینچ کر لے گیا۔ یہ ویڈیو ایک نیوز چینل نے جاری کیا تھا۔ پہلے اہلکار کے پی گوپی اور دوسرے اہلکار منیش گوپی ہیں، جو بی جے پی کے نائب صدر ہیں اور ان کا فوٹو وزیراعظم کے ساتھ بھی ہے۔ منیش کی تصاویر کئی بڑے سیاسی لیڈران اور بی جے پی وزراء کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ساری فوٹو اور ویڈیو واضح کرتے ہیں کہ یہ سب تصاویر زونل ڈائریکٹر کے دفتر کے ہیں این سی بی سے سوال ہے کہ گوسوامی سے زونل ڈائریکٹر اور این سی بی سے کیا رشتہ ہے۔ منیش بھانو شالی اگر این سی بی کا اہلکار نہیں ہے تو وہ کارروائی میں کیا کررہا تھا۔ گزشتہ ایک سال سے بی جے پی مہاراشٹر سرکار اور بالی ووڈ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21-22 ستمبر کو گجرات میں افغانستان سے لائی گئی ڈرگس پکڑی گئی تھی۔ منیش بھانو شالی گجرات میں کیا کررہے تھے۔ بی جے پی این سی بی کا استعمال کررہی ہے۔ منیش بھانوشالی کا گجرات میں منشیات کے ریکیٹ سے کیا کنکشن ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ممبئی شہر میں بیٹھ کر این سی بی فرضی کیس تیار کررہی ہے۔ اس کا میڈیا ٹرائل چلایا گیا۔ اس کا خلاصہ این سی بی اور بی جے پی کو کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi: لکھنؤ ایئر پورٹ پر روکے گئے راہل گاندھی

نواب ملک نے تمام دستاویزات پریس کانفرنس میں جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں میرے داماد کو سمن آیا اور اس میں وہ حاضر ہوئے۔ اس وقت بھی خبریں پلانٹ کی گئی۔ میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ قانون بالاتر ہے۔ مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے۔

نواب ملک کی پریس کانفرنس کے بعد این سی بی نے بھی پریس کانفرنس لیتے ہوئے نواب ملک کے الزامات کی تردید کی۔ اے ڈی جی گیانیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ہم نے کئی لوگوں کو سرکاری گواہ بنایا ہے۔ اُن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کو لیکر سوال کیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 6, 2021, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.