آین خان کو کروز ڈرگز کیس میں کلین چٹ مل گئی ہے، لیکن آرین کو گرفتار کرنے والے افسر سمیر وانکھیڑے کے خلاف کارروائی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو حکومت نے وانکھیڑے پر کارروائی کی اجازت دے دی ہے۔ سمیر وانکھیڑے کے خلاف صحیح طریقے سے جانچ نہ کرنے پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔ NCB Clean Chit To Shahrukh khan Son Aryan Khan
وہیں این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان نے بھی کہا کہ ثبوت کی بنیاد پر 14 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے اور ناکافی ثبوت کی وجہ سے 6 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر کچھ غلطیاں ہوئیں، جس کی وجہ سے اس معاملے کو ایس آئی ٹی کو اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں چارج شیٹ ایک طرح کا آخری مرحلہ ہوتا ہے، لیکن اگر کچھ نئے شواہد ملتے ہیں تو مقدمے میں ایک ضمنی چارج شیٹ دائر کی جا سکتی ہے۔ پردھان نے یہ بھی کہا کہ پہلی تحقیقاتی ٹیم نے غلطیاں کی ہیں۔ ساتھ ہی سمیر وانکھیڑے کے خلاف فرضی سرٹیفکیٹ معاملے میں بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Aryan Khan Drug Case: آرین خان کو ڈرگس معاملے میں ملی کلین چٹ