ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے بانی اور سینیئر رہنما شرد پوار کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شرد پوار اگلے تین دنوں تک بریچ کینڈی ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے اس لیے ان کے اگلے تین دنوں کے طے شدہ تمام پروگرام منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ شرد پوار کو کس وجہ سے علاج کے لیے داخل کروایا گیا ہے۔ تین دن کے علاج کے بعد وہ 3 نومبر کو ہسپتال سے گھر واپس آئیں گے۔ این سی پی کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ وہ 4 اور 5 نومبر کو شرڈی میں این سی پی کیمپ میں شرکت کریں گے۔ NCP Chief Sharad Pawar
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی این سی پی کے صدر شرد پوار کا بریچ کینڈی ہسپتال میں علاج ہوا تھا۔ پچھلے سال اپریل میں شرد پوار کو پتے کی تکلیف کی وجہ سے بریج کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت ان کی تین سرجری کی گئی تھیں۔ تاہم شرد پوار کو اس بار ہسپتال میں داخل کروانے کی وجہ سے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔