اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کرانتی چوک پر راشٹروادی یوتھ کانگریس نے احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اقتدار میں آنے سے قبل ملک کے نوجوانوں کو کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، وہ تو پورا نہیں کیا، البتہ وہ موجودہ نوکریوں کو بھی ختم کر رہے ہیں۔
اگنی پتھ اسکیم کی وجہ سے فوج کی مختلف رجمنٹ کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا اور نوجوانوں کو مستقل ملازمتوں کے بجائے عارضی ملازمتوں پر رکھا جائے گا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح سے زرعی قوانین واپس لیا گیا تھا، اسی طرح اگنی پتھ اسکیم کو بھی واپس لیا جائے ورنہ پولیس اور فوجیوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
SDPI Protest in Aurangabad: اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی دھرنا
اس دوران مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی بھی کی گئی اور کہا گیا کہ جب تک مرکزی حکومت اگنی پتھ اسکیم کو واپس نہیں لیتی تب تک احتجاج جاری رہے گا۔