ETV Bharat / state

ایم ایس جی کالج میں سائنس ڈے پر سائنسی نمائش - malegaon msg college news

بھارت میں ہر برس 28 فروری کو قومی سائنس ڈے بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

ایم ایس جی کالج میں سائنس ڈے پر دو روزہ نمائش کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 1:59 AM IST

Updated : Mar 3, 2021, 11:17 AM IST

سنہ 1928 کو اسی روز بھارت کے مشہور سائنسداں و نوبل انعام یافتہ سر چندر شیکھر وینکٹ رمن نے رمن افیکٹ ایجاد کیا تھا اور ان کی اسی ایجاد کے سبب بھارت میں ہر برس 28 فروری کو سائنس ڈے منایا جاتا ہے-

چونکہ رواں برس 28 فروری اتوار کا دن تھا، اس لیے متعدد اسکولز و کالجوں میں سائنس ڈے پر منعقد ہونے والی تقریبات کو آئندہ دنوں میں منعقد ہوئیں-

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے شہر مالیگاوں کی معروف ایم ایس جی کالج میں یکم تا دو مارچ 2021 کو سائنس ڈے کی نسبت سے دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے مشترکہ طور پر 70 سے زائد پروجیکٹ پیش کیے-

ایم ایس جی کالج میں سائنس ڈے پر سائنسی نمائش
اس نمائش میں طلبا نے فیزیکس، میتھس، کیمسٹری اور بائیولوجی جیسے موضوعات پر پروجیکٹس بنائے جسے دیکھنے کے لیے دوسرے کالجز کے طلباء بھی یہاں آئے- واضح رہے کہ سائنس ڈے منانے کا بنیادی مقصد طلبا کو نئے تجربات کی جانب راغب کرنا اور ساتھ ہی ان کے ذہن میں سائنس سے متعلق جستجو پیدا کرنا ہے- سائنس ڈے کے موقع پر سائنس سے لگاو اور سائنسی ذہن رکھنے والے شہریوں کو اپنے سائنسی پروجیکٹ اور منصوبوں پر عمل درآمد کر نے کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے-

Last Updated : Mar 3, 2021, 11:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.