ETV Bharat / state

ناسک: پولیس کا ریو پارٹی پر چھاپہ، 22 افراد کو حراست میں لیا گیا - ناسک ضلع

مہاراشٹر ناسک ضلع کے ایگت پوری میں واقع نجی بنگلے میں ہائی پروفائل افراد کی غیر قانونی ریو پارٹی منعقد ہوئی۔ اطلاع پاکر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی۔

ناسک: پولیس کا ریو پارٹی پر چھاپہ، 22 افراد کو ہراست میں لیا گیا

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 9:10 AM IST

ناسک ضلع ایس پی سچن پاٹل ( ناسک گرامین) نے بتایا کہ ایگت پوری میں واقع اسکائے تاج ولا اور اسکائے لکون ولا میں ریو پارٹی منعقد ہونے کی اطلاع ملی۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 20 سے زائد مرد و خواتین کو حراست میں لیا، جو ڈرگس اور حقہ کے نشے میں چور تھے۔

ناسک: پولیس کا ریو پارٹی پر چھاپہ، 22 افراد کو ہراست میں لیا گیا

انہوں نے بتایا کہ جائے مقام سے پولیس نے کوکین ڈرگس کے علاوہ اور بھی دیگر نشیلی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔ سچن پاٹل نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث خواتین نے ساؤتھ اور بالی ووڈ کی فلموں میں کام کیا ہے اور کچھ کوریوگرافر بھی ہیں۔ جب کہ ان خواتین کا تعلق بیرونی ملک (ایران) سے ہے۔

اس معاملے میں پولیس نے دونوں بنگلہ کے ملازمین کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس نے یہاں سے نشیلی اشیاء کو ضبط کرلیا اور ایک نائجیرین کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس معاملے میں 10 مرد اور 12 خواتین کو تحویل میں لے لیا۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی: مسلمانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنے کی انوکھی پہل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.