ETV Bharat / state

ناسک حادثہ: ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے کلون میں واقع ایس ٹی بس اور ایپے رکشا حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور اب ہلاک شدگان کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

ناسک حادثہ: ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ
ناسک حادثہ: ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ
author img

By

Published : Jan 29, 2020, 12:18 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:33 AM IST

مالیگاؤں سے دیولہ جانے والی ایس ٹی بس اور رکشا کے درمیان زبردست ٹکر ہونے کے سبب علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔

اس حادثے میں بس اور رکشا دونوں ہی کنویں میں گر گئے جس کی وجہ سے اب تک ہلاکت 26 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی ہے۔

وہیں وزیر اعظم نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ٹویٹ میں مذکورہ سانحہ پر گہرے رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ ایم ایس آر ٹی سی کے چیئرمین انل پرب نے منگل کے روز ناسک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پرب نے بتایا کہ 'ناسک کے قریب حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ اور تمام زخمیوں کو مفت طبی امداد دی جائے گی'۔

پولیس اور راحت رسانی کے دستوں نے کافی مشقت کے بعد دونوں گاڑیوں کو کنویں کے باہر نکالا اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو جنرل اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرا دیا گیا۔

اچانک بس کا ایک ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور یہ حادثہ رونما ہوا۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 9:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.