ETV Bharat / state

نصیرالدین شاہ، نمونیا کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل - نصیرالدین شاہ کی اہلیہ و اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ

بالی ووڈ کے مشہور اداکار نصیرالدین شاہ کو نمونیا کی تشخیص کے بعد ممبئی ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

نصیرالدین شاہ، نمونیا کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 6:02 PM IST

Updated : Jun 30, 2021, 6:54 PM IST

نصیرالدین شاہ کی اہلیہ و اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ نے آج بتایا کہ 70 برس کے نصیر الدین شاہ کو منگل کے روز کھر ہندوجا اسپتال میں شریک کیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ نصیرالدین شاہ کے پھیپھڑوں میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ فی الحال وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

رتنا پاٹھک شاہ نے بتایا کہ فی الحال نصیرالدین شاہ کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاج کا بہتر اثر دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بہت جلد اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی توقع کا بھی اظہار کیا۔

متعدد قومی ایوارڈ یافتہ اداکار کو آخری بار 2020 میں می رخسم ڈرامہ اور امیزان پرائم کے ویڈیو سیریز بینڈش بینڈٹس میں دیکھا گیا تھا جبکہ وہ آئندہ کچھ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم ماریچ میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو بھی "احتیاطی تدابیر" کے طور پر سانس لینے کی شکایت کے بعد ممبئی کے ہسپتال شریک کرایا گیا جہاں ان کا آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Dilip Kumar Hospitalised: دلیپ کمار ہسپتال میں داخل

Last Updated : Jun 30, 2021, 6:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.