ETV Bharat / state

Padma Award 2023 ملائم سنگھ یادو کو پدم وبھوشن دیے جانے کا نسیم خان نے استقبال کیا

سابق وزیر اعلیٰ، سابق وزیر دفاع اور سماج وادی پارٹی کے بانی آنجہانی ملائم سنگھ یادو کو ملک کے اعلیٰ شہری اعزاز 'پدم ایوارڈ' سے نوازا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر و ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر محمد عارف (نسیم) خان نے اس کا استقبال کیا ہے۔ Naseem Khan on Padma award to Mulayam Yadav

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 8:16 AM IST

ملائم سنگھ یادو کو پدم وبھوشن دیئے جانے کا نسیم خان نے استقبال کیا

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر و ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر محمد عارف (نسیم) خان نے ملائم سنگھ یادو کو پدم وبھوشن ایوارڈ دیئے جانے کا استقبال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ سال 25 اکتوبر کو صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر آنجہانی ملائم سنگھ یادو کی ملک کی خدمات کے پیشِ نظر بھارت رتن کے اعزاز سے نوازے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ نسیم خان نے صدر جمہوریہ و وزیراعظم کو لکھے اپنے خط میں کہا تھا کہ ملائم سنگھ یادو تقریباً 6 دہائیوں تک ملک کی سیاست کے افق پر چھائے رہے۔ 8 بار ممبر اسمبلی، 7 بار ممبر پارلیمنٹ، 3 بار اترپردیش کے وزیراعلی اور 1 بار ملک کے وزیر دفاع کے رہنے والے ملائم سنگھ یادو کے انتقال سے پورے ملک کو گہرا صدمہ ہوا۔

میرا صدر جمہوریہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ ان کے کروڑو چاہنے والوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے بلاتاخیر انہیں ’بھارت رتن‘ کے اعزاز سے نواز اجائے۔ غریبوں وپچھڑوں کے لیڈر کو حقیقی معنوں میں یہی بہتر خراجِ عقیدت ہوگا۔ نسیم خان نے مزید کہا تھا کہ نیتاجی نے اپنی پوری زندگی سماجی مساوات وانصاف کے لیے جدوجہد کی اور اپنا سب کچھ ملک کے نام پر وقف کردیا۔ انہوں نے کبھی اپنی زمین نہیں چھوڑی اورپوری زندگی غریبوں کی فلاح وبہبود کی سیاست کرتے رہے۔ نسیم خان نے کہا ہے کہ بھارت سرکار کے ذریعے نیتاجی ملائم سنگھ یادو کو دیئے جانے والے پدم وبھوشن اعزاز کے ساتھ ہی ملک کے تئیں ان کی خدمات کو دھیان میں رکھتے ہوئے انہیں مستقبل میں بھارت رتن اعزاز سے نوازنے پر بھی بھارت سرکار کو غور کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Padma Award to Eight UP Personalities ملائم سمیت یوپی کی آٹھ شخصیات کو پدم اعزاز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.