کل بروز اتوار کو مستقل اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھورات نے کہا ہےکہ اسپیکر انتخاب میں کانگریس کی جانب سے نانا پٹولے امیدوار ہوں گے۔
جب کہ بی جے پی کے سینیئر رہنما چندرکانت پاٹل نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر انتخاب میں کسان کتھور بی جے پی کے امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کالیداس کولمبکر کو مہاراشٹر اسمبلی کا پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا تھا۔جمعہ کے روز کالیداس کولمبکر کی جگہ دو روزہ خصوصی اسمبلی اجلاس کے لیے دلیپ والسے پاٹل پرو اسپیکر کو بنایا گیا ہے۔