وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کی اہلیہ جب ایکسس بینک میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھیں اس وقت بینک میں سنہ 2017 میں پولیس کے لیے مالی لین دین ہوا تھا تب اس میں بدعنوانی ہوئی تھی۔
اس معاملے کی تحقیقات کے لیے میں نے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی، بدعنوانی کی بات سامنے آنے پر عدالت نے مفاد عامہ کے تحت عرضی قبول کی ہے لہذا اس معاملے کی شفاف طریقے سے تحقیقات ہونے کے لیے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔
کانگریس کے سینیئر رہنما نانا پٹولے نے مذکورہ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پٹولے نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ خود کو کلین وزیراعلیٰ کہتے ہیں لیکن انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے اور پورے معاملے کی تحقیقات کرانا چاہیے۔'
پٹولے نے کہا کہ 'راشٹر واد (حب الوطنی) ہمارا دھرم (مذہب) ہے۔ نقلی حب الوطنی ہماری نہیں ہے۔ روزگار دینے اور کسانوں کی خود کشی نہیں ہونے دینے کی بات کہی تھی مگر اس کا کیا ہوا؟ یہاں تک وزیراعظم آئے لیکن عوامی مسائل پر کچھ نہیں کہا۔'