کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پٹولے کے ساتھ چھ کارگزار (ایگزیکیوٹیو) صدر اور دس نائب صدر کی تقرری کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے اب تک ریاستی صدر رہے بالا صاحب تھوراٹ اور تمام ایگزیکیوٹیو صدور اور نائب صدور کے کام کی تعریف کی ہے۔
پارٹی نے پٹولے کو صدر اور سینیئر لیڈر شیواجی راو موگے، بسوراج پاٹل، محمد عارف نسیم خان، کنال روہیداس ہنڈورے اور پرنیتی سشیل کمار شندے کو ایگزیکیوٹیو صدر مقرر کیا ہے۔ پارٹی نے ریاست میں دس نائب صدور بھی مقرر کئے ہیں۔