پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر کے شہر ممبرا کے شری لنکا علاقے میں محکمہ جنگلات کی زمین پر غیرقانونی طور سے ایک ری ہیبلیٹیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں پر نوجوان نسل کو نشہ کی لعنت سے دور رکھنے کا کام ہوتا ہے۔
اس ری ہیبلیٹیشن سینٹر سے پراسرار ہلاکت کے بعد پولیس سینٹر سے ثبوت جمع کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اس ری ہیبلیٹیشن سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق پیر کی صبح پیر دھونے کے دوران نعیم کا پیر پھسل گیا اور اس کے سر میں شدید چوٹ لگی اور وہ ہلاک ہوگیا۔ اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے شیواجی ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
وہیں نعیم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے بری طرح زدکوب کیا گیا اور اس سے وہ ہلاک ہو گیا اور شام 5 بجے انھیں مطلع کیا گیا۔ فی الحال نعیم کے اہل خانہ لاش لینے کو تیار نہیں ہیں اور وہ پولیس سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
نعیم کے اہلخانہ ری ہیبلیٹیشن سینٹر ذمہ داران کے خلاف لاپرواہی کا برتنے کی بنیاد پر پولیس مقدمہ درج کرانے مطالبہ کر رہے ہیں۔