رام مندر کی تعمیر کے لیے پورے ملک میں چندہ جمع کیا جا رہا ہے۔ ممبئی کے ساین علاقے میں مسلم طبقے سے جڑے 36 چھوٹی چھوٹی غیر سرکاری تنظیموں نے ملکر رام مندر کے لئے 20 لاکھ روپے کا چندہ دیا۔
اس موقع پر جین، سکھ اور دوسرے مذاہب کے لوگ بھی موجود تھے۔ پروگرام میں بی جے پی اقلیتی مورچے کے ریاستی صدر وسیم خان کی موجودگی رہی۔
وسیم خان نے کہا کہ پورے ملک میں رام مندر کی تعمیر کو لیکر لوگ تعاون کر رہے ہیں۔
انہونے کہا کہ مسلمانوں کے ذریعہ 20 لاکھ کی رقم رام مندرکے لئے دینا یہ ایک بہتر پیغام ہے۔
اس پروگرام میں فلم اداکار رضا مراد کی بھی موجودگی رہی۔ رضا مراد نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ ہے، جس کے فیصلے کا ہم نے خیر مقدم کیا۔
اسلئے ہم سب کو ایک دوسری کی عبادت گاہوں کے لئے وہی عزت احترام ہونا چاہئے جو عزت ہماری نظروں میں ہماری عبادت گاہوں کے لئے ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:
مہاراشٹر سمیت ممبئی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
دراصل رام مندر کی تعمیر کے لئے ہندو مذہبی رہنما گووند دیو گری ملک کے الگ الگ حصوں میں رام مندر کی تعمیر کے لئے رقم جمع کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ لیکن اتنی زیادہ رقم رام مندر کی تعمیر کے لئے وہ بھی مسلمانوں کے ذریعہ شاید پہلا موقع ہوگا۔