ETV Bharat / state

'مسلمانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے'

عید الاضحی پر مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کر کے انہیں گمراہ کیا گیا ہے اور مسلم کابینی وزراء اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں پوری طرح سے ناکام رہے ہیں اس قسم کا سنگین الزام آج یہاں سابق اقلیتی کمیشن سر براہ اور بی جے پی لیڈر حاجی عرفات شیخ نے عائد کئے ہیں۔

مسلمانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے:عرفات شیخ

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 8:20 PM IST

انہوں نے کہا کہ وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک صاحب یہ کہتے ہیں کہ آن لائن قربانی کی جائے تو میں ان سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آن لائن صحتمند بکرا مسلمان کیسے خریدے گا اور شریعت میں قربانی کیلئے یہ پہلی شرط ہے جس پر عمل آوری ہر مسلمان کیلئے لازمی ہے لیکن ایسی صورت میں آن لائن کے نام پر مسلمانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ان کے بکروں کی ضبطی ہو رہی ہے میرا روڈ سے لے کر وسئی تک ایک ہزار ٹرک اور ٹیمپو روکے گئے ہیں اس میں بکرے کھڑے کھڑے بیمارہوچکے ہیں کیا یہ جانوروں پر ظلم نہیں کہ انہیں بغیر کھانا پانی ٹیمپو میں رکھنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے اور انہیں شہروں کی سرحد میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔

حاجی عرفات شیخ نے مسلم کابینی وزراء نواب ملک اور اسلم شیخ کی کارگزاریوں پر سوال اٹھاتے ہوئے ان پر مسلمانوں کی نمائندگی ٹھیک طرح سے نہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ جس طرح سے آج مسلمان پریشان ہے وہ قربانی کیلئے بکرے خریدنے اگر جاتا بھی ہے یا پھر وہ اپنے پڑوسیوں کا بکرا لے کر ممبئی کی طرف کوچ کرتا ہے تو اسے سرحد میں داخل نہیں ہونا دیا جاتا کیا بکرا لانا جرم ہے۔

سابق اقلیتی کمیشن سر براہ نے مسلم وزراء اور سیکولر سرکار میں ادھو ٹھاکرے کو قربانی کے لئے مطمئن کرنے میں ناکام قرار دیا اور کہا کہ جس طرح سے حالات پیدا ہو ئے ہیں اس سے نظم و نسق کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا ہے اب مسلمان کیا کریں گے یہ سرکار کو غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے جانوروں کی پکڑ دھکڑ پر اگر پابندی عائد نہیں کی جاتی ہے تو بیوپاری ہی نہیں عام مسلمان بھی سرکار کے خلاف ہوجائیں گے اور اگر ایسے حالات رہے تو شہر میں فرقہ وارایت کا خطرہ بھی لاحق ہے ۔

حاجی عرفات نے قربانی کے مسئلہ پر سابق وزیر اقلیتی امور اور سنیئر کانگریسی لیڈر محمد عارف نسیم خان اور سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کی نہ صرف ستائش کی بلکہ انہیں ایک ایسا لیڈر قرار دیا جو مسلمانوں کے مسائل پر ہمیشہ بے باکی کے ساتھ اپنی لب کشائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں لیڈران کے علاوہ کسی بھی کابینی وزراء نے سرکار کو یہ باور نہیں کروایا کہ قربانی کے جانوروں کی پکڑ دھکڑ کو روکی جائے اس سے مسلمانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے جبکہ ان دونوں کی انتھک کوششوں کے سبب شرد پوار نے مسلم اراکین اسمبلی سے میٹنگ بھی کی تھی لیکن اس کے باوجود آج بھی جانوروں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے جو سراسر غلط ہے۔ حاجی عرفات شیخ نے نواب ملک سے یہ سوال کیا ہے کہ کیا انہوں نے پوری زندگی کبھی آن لائن سے بکرا خریدا ہے تو وہ کیونکر یہ کہتے ہیں کہ آن لائن سے بکرے خریدے جائیں انہیں یہ تو معلوم ہونا چاہئے کہ قربانی کے بکرے آن لائن خریدنا دشوار گزار ہے اور شریعت کے منافی بھی ہے حاجی عرفات نے بکرا کی آن لائن خریداری پر اعتراض درج کراتے ہوئے اس کی وضاحت کی ہے کہ آن لائن خریداری میں کیا بکراکا دانت ۔کان ناک اور پیر سینگ اور اس کی عمر ایک سال ہے یا نہیں اس میں کوئی عیب ہے یا نہیں اس کااندازہ کیسے لگایا جاسکتا ہے اگر کوئی مسلمان غیر صحتمند اور عیبی بکرا آن لائن میں خریدلیتا ہے تو اسکی قربانی نہیں ہو گی تو کیا اس کا ذمہ دار وزیر موصوف ازخود ہوں گے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.