ETV Bharat / state

Women Protest Against Ban on Hijab: حجاب پر پابندی کے خلاف مالیگاؤں میں مسلم طالبات کا احتجاج - مالیگاؤں میں خواتین کا حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج

مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ کی سرپرستی اور میونسپل میئر طاہرہ شیخ کی قیادت میں جونا آگرہ پر اسٹوڈنٹس ونگ کی ہزاروں طالبات نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کرناٹک حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی.Women in Malegaon Protest Against Hijab Ban in Educational Institutes

مسلم طالبات کا احتجاج
مسلم طالبات کا احتجاج
author img

By

Published : Feb 8, 2022, 12:50 PM IST

کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر اعتراض اور ان کو تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے روکنے پر مالیگاؤں سمیت ملک بھر میں مسلم خواتین کا زبردست احتجاج دیکھا جارہا ہے. Muslim Women Protest Against Hijab Ban

مسلم طالبات کا احتجاج

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ کی سرپرستی اور مونسپل میئر طاہرہ شیخ کی قیادت میں جونا آگرہ پر اسٹوڈنٹس ونگ کی ہزاروں طالبات نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کرناٹک حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

احتجاج میں شامل این سی پی خواتین ونگ کی صدر یاسین سید نے اس احتجاج کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے کہ یہاں پر کسی کو بھی کوئی بھی چیز پہننے کے لئے پوری آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس احتجاج سے ہم حجاب پر اعتراض اور تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے روکنے والوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر مونسپل کارپوریشن میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ باحجاب لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے روکنا بنیادی حقوق کے خلاف ورزی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلمانوں کو الک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:Karnataka Hijab Row: کرناٹک حجاب معاملے پر طلبہ آمنے سامنے

طاہرہ شیخ نے حجاب تنازعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا ہمارا شرعی حق ہے۔ اس لیے حکومت کے کسی بھی غیر جمہوری فرمان کو ہم قطعی طور پر قبول نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.