ETV Bharat / state

Muslim Students Invented Sensor Glass مسلم طالب علم کی ایجاد، نابیناؤں کے لیے بنایا چشمہ

تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم طالب علم ایچ افضل محمد نے نابینا افراد کے لیے خصوصی چشمہ ایجاد کیا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس چشمہ کی مدد سے نابینا افراد کو ان خطرات سے آگاہ کیا جائے گا جن کا اسے سامنا ہو سکتا ہے۔ چائلڈ سائنسدان نےچائلڈ انڈین سائنس کانگریس کی نمائش میں اپنا تجربہ پیش کیا ہے۔ Muslim Students Invented Sensor Glass for Visually Impaired

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 4:47 PM IST

muslim students invented Sensor glass for visually impaired
مسلم طالب علم کی ایجاد، نابیناؤں کے لیے بنایا چشمہ
ویڈیو

ناگپور: مسلم سماج کے تعلق سے یہ عام تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ تحقیق و تخلیق کے میدان سے دور اور قوم و ملت کی تعمیر سے لا تعلق ہوتے جا رہے ہیں۔ اس طرح کی منفی آرا کے باوجود مسلمانوں کی ایک قلیل تعداد ہی صحیح، مگر تحقیق و تخلیق اور سائنسی ترقی کے میدان میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور قوم و ملت کی ناقابل فراموش خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ناگپور میں جاری 108ویں انڈین سائنس کانگریس میں ایک مسلم طالب علم ایچ افضل محمد نے نابینا افراد کے لیے سینسر والے خصوصی چشمے کی نمائش کی۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس چشمہ کی مدد سے نابینا افراد کو ان خطرات سے آگاہ کیا جائے گا جن کا اسے سامنا ہو سکتا ہے۔

بتادیں کہ ناگپور کے راشٹرسنت تکدوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی کیمپس میں جاری 108ویں انڈین سائنس کانگریس میں 10 سے 17 برس کی عمر کے چائلڈ سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے چلڈرن سائنس کانگریس کے نام سے ایک الگ ڈوم بنایا گیا ہے، جہاں چائلڈ سائنسدانوں نے سینکڑوں تجربات پیش کیے۔ یہاں نیشنل اسکول ناگاپٹنم تمل ناڈو کے طلباء کے ذریعے نابیناؤں کے لیے بنائے گئے چشمے سب کی توجہ کا مرکز بن رہے۔

muslim students invented Sensor glass for visually impaired
مسلم طالب علم کی ایجاد

چائلڈ سائنسدان ایچ افضل محمد نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے چشمے سے نابینا شخص کی زندگی کو ایک طرح کی بینائی ملے گی۔ یہ چشمہ نابینا شخص کو ان خطرات سے آگاہ کریں گے جو اسے لاحق ہوسکتا ہے۔ ان کے چشمے کی شیشوں میں ایک خاص قسم کا سینسر نصب ہے، یہی نہیں ان کے چشمے میں نصب شیشے بھی خطرے کا پتہ لگانے کے لیے وائبریٹ کرتے ہیں۔ چائلڈ سائنسداں ایچ افضل محمد نے بتایا ہے کہ یہ انتہائی کارآمد شیشہ بیٹری سے چلنے والا ہے جو صرف دو ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

انڈین سائنس کانگریس نمائش کو دیکھ کر ایک چیز جو شدت سے محسوس ہوئی وہ یہ کہ ہمارے ملک کے بچوں میں سائنسی نقطہ نظر سے نئی چیزیں سیکھنے کے جذبے اور ان کے تجسس میں قابل تعریف اضافہ ہوا ہے۔ چائلڈ سائنسدانوں نے کئی قسم کے تجربات متعارف کرائے ہیں۔ اس میں کئی تجربات ہیں جن میں مویشیوں کی صفائی ستھرائی کی عمارت کی تعمیر، پانی کا کنٹرول، استعمال شدہ پانی سے ڈرپ اریگیشن، لائف سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.