ETV Bharat / state

مہاراشٹر: رمضان کی سخت ترین گائیڈ لائن پرعلما کو اعتراض

علما نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ رمضان کو پیش نظر رکھ کر بنائی گئی گائیڈ لائن پر دوبارہ غور کریں، علما کا کہنا ہیکہ کورونا سے احتیاط لازمی ہے لیکن یہ احتیاط صرف مذہبی مقامات تک ہی کیوں؟ علما کرام نے مسجدوں میں تراویح کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔

مہاراشٹر: رمضان گائیڈ لائن پرعلما نےاعتراض کیا

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 7:14 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے کئی سارے سخت اقدامات کیے ہیں اور حکومت نے مہاراشٹر میں کرفیو نافذ کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 14 اپریل سے 15 دنوں کے لیے پوری ریاست میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں اورنگ آباد کے علمائے اکرام نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

مہاراشٹر: رمضان گائیڈ لائن پرعلما نےاعتراض کیا

مہاراشٹر میں کورونا وبا کے سبب ریاستی حکومت نے باضابطہ رمضان گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ علمائے کرام اور اکابرین نے حکومت کے اس موقف پر سخت حیرانی کا اظہار کیا، علما کا کہنا ہیکہ حکومت نے رمضان المبارک کا خیال کرتے ہوئے رات کے کرفیو کو رات دس بجے سے نافذ کرنا چاہیے تھا لیکن اس کے برعکس مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، جو کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں۔

علما نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ رمضان گائیڈ لائن پر دوبارہ غور کریں، علما کا کہنا ہیکہ کورونا سے احتیاط لازمی ہے لیکن یہ احتیاط صرف مذہبی مقامات تک ہی کیوں؟ علما کرام نے مسجدوں میں تراویح کی اجازت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عبادات کی جاسکتی ہیں اس لیے اس معاملے میں حکومت نے سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ کیونکہ ہر معاملے میں اعتدال ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.