ETV Bharat / state

UCC مالیگاؤں میں یونیفارم سول کوڈ کے خلاف بیداری مہم - ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں

مالیگاؤں میں گذشتہ روز سابق رکن اسمبلی و مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے چیئرمین آصف شیخ نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی سے یکساں سول کوڈ کیخلاف عوامی بیداری مہم چلانے کے تعلق سے ملاقات کی۔

مالیگاؤں میں یونیفارم سول کوڈ کے خلاف بیداری مہم

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 4:32 PM IST

مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں یونیفارم سول کوڈ کے خلاف بیداری مہم شروع کی گئی۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ کے خلاف مسلم پرسنل لاء بورڈ نے جو موقف اختیار کیا ہے اس کی ہم پر زور تائید و حمایت کرتے ہیں۔ کی عمومی اپیل پر ہم نے اپنی میٹنگ میں اپنے ورکروں ، ہمدردوں کو ہدایت دی ہے کہ ہماری ملی غیرت وحمیت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم اس نازک موڑ پر ملک بھر کے مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چنانچہ آپ کی جانب سے جاری کردہ QR کوڈ کو اپنے آفس پر چسپاں کر کے ہر آنے جانے والے کا اعتراض موبائیل ایپ کے ذریعے داخل کردار ہے ہیں اور دی گئی Link کے ذریعے E-mail کر کے بڑی تعداد میں لاء کمیشن کو اعتراضات بھیجے جارہے ہیں۔

اس موقع پر یہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے یہ طئے پایا گیا ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے اشتراک سے آج بعد نماز جمعہ شہر بھر میں بیداری پیدا کرنے اور لاء کمیشن کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو حمایت دیتے ہوئے مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے زیراہتمام مسلمانان مالیگاؤں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ اعتراض داخل کروایا جائے گا۔ اس ضمن میں مسلم ریزرویشن فیڈریشن شہر بھر میں اسٹال لگا کر QR کوڈ اور E - MAIL کے ذریعے یونیفارم سول کوڈ کے خلاف اپنے اپنے اعتراض لاء کمیشن کو روانہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Maulana Umrain Mahfooz Rahmani لاء کمیشن کو اپنی رائے جلد از جلد پیش کریں: مولانا عمرین محفوظ رحمانی

واضح رہے کہ مسلم ریزرویشن فیڈریشن کی جانب سے شہر بھر میں بیداری پیدا کرنے کیلئے الگ الگ مقامات کی تفصیلات واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کی جائے گی۔اسی طرح عوام اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ایم آر ایف کی جانب یہ مہم بروز جمعہ کو دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک انجام دی جائے گی لیکن لاء کمیشن کو اپنے اعتراضات 14 جولائی بروز جمعہ کی رات بارہ 12 بجے تک روانہ کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.