اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں واقع انتر والی سراٹی میں مراٹھا سماج کے سینکڑوں لوگ ریزرویشن کے لیے احتجاج کر رہے۔ مراٹھا احتجاجیوں پر پولیس نے فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا اس کے باوجود ریزرویشن کو لے کر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آل انڈیا مومن کانفرنس و منچل مشاورت کے ذمہ داران نے مراٹھا ریزرویشن کے لیے احتجاج کر رہے بلوچ پارٹی سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ اپ کے مراٹھا ریزرویشن کے لیے ہماری حمایت ہے اور ہر محاذ پر اپ کے ساتھ تیار رہیں گے۔ سینیئر صحافی سرفراز آرزو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی سرفراز ارزو نے کہا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کے لیے اندر والی سراٹھی میں مراٹھا سماج کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ بہت ہی منصفانہ انداز میں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ لوگ اپنی قوم کو ترقی دینے کے لیے جو ہے اس بات کی بہت سخت ضرورت ہے کہ ان کو ریزرویشن کی سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور ہم بحیثیت مسلمان بھی ریزرویشن کے لیے جو ہے تحریک چلاتے رہے ہیں، اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مراٹھاؤں اور مسلمانوں کا اتحاد سرکار کو ریزرویشن کے معاملے میں اپنے فیصلے کو تبدیل کرنے پر مجبور کردے۔ ان کا کہنا ہے کہ نظام حکومت کے وقت دکن میں رہنے والے مراٹوں کو ریزرویشن دیا جاتا تھا لیکن مرہٹواڑہ جب سے بنا ہے تب سے مراٹھاؤں کا ریزرویشن ختم کر دیا گیا ہے،ارزو نے کہا ہے کہ اس وقت کئی سارے مسلم طبقے کے لوگوں کو بھی ریزرویشن دیا جاتا تھا جن میں قریشی اور دوسرے بھی جو ہماری مسلمانوں کے جماعتیں تھی۔ ان کو شیڈیول کاسٹ اور شیڈیول ٹرائب میں رکھا گیا تھا۔انہیں نظام دورے حکومت و انگریزوں کے ریزرویشن بھی ملا کرتا تھا بلکہ اس کے بعد بھی اور 1950 کے بعد کئی سارے ریزرویشن کو ختم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛Mararatha reservation جماعت اسلامی ہند کا وفد پہنچا مراٹھا سماج کے ریزرویشن کی حمایت میں
مراٹھا ریزرویشن کی حمایت کے لیے آل انڈیا مومن کا نفرنس (مہاراشٹر ) و آل انڈیا مجلس مشاورت کا وفد روز نامہ ہندوستان ممبئی کے مالک و مدیر و مہاراشٹر صدر مجلس مشاورت جناب سرفراز آرزو کی قیادت میں وفد کے اراکین عمر لکڑ اوالا ( صدر ممبئی آل انڈیا مومن کانفرنس) پرویز انصاری (سیکریٹری جنرل مہاراشٹر مومن کا نفرنس و نائب صدر آل انڈیا مجلس مشاورت) مشیر انصاری ( خازن مہاراشٹر مومن کا نفرنس ) شکیل انصاری نائر (سیکریٹری مہاراشٹر مومن کا نفرنس) عاکف دفعدار ( کارگذار صدر چھتر پتی شیواجی بریگیڈ مہاراشٹر ) معیز انصاری (صدر جالنہ ضلع مومن کا نفرنس) و دیگر ضلع کے عہدیداران کے ہمراہ انترالی سراٹھی ( جالنہ ) پہنچے تھے۔