ممبئی: معاشی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملازمت سے محرومی کے بعد مہاراشٹر حکومت کے فیصلہ کے خلاف جمعیت العلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے توسط سے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف بامبے ہائی کورٹ جسٹس دپانکر دتہ اور جسٹس ایم ایس کارنک نے جمعہ کو اپنا فیصلہ سنایا، اس فیصلہ کے مطابق معاشی طور پر کمزور طبقہ Economically Weak سے تعلق رکھنے والے ہندو مسلم ملازمین کو محکمہ بجلی (مہاوترن) میں اسسٹنٹ کی پوسٹ پر نوکری مل سکے گی۔
مزید پڑھیں:Jamiat Ulema-e-Hind: جمعیت علماء ہند کے صدر محمود مدنی کی ایما پر متاثرین کو تعاون
عدالت نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے خصوصی جی آر کو غیر قانونی قرار ردیتے ہوئے معاشی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار جس میں ایک بڑی تعداد مسلم نوجوانوں کی ہے کو بڑی راحت دی ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلہ سے تقریباً دیڑھ سو مسلم نوجوانوں کو فائدہ ملنے کی امید ہے۔