ETV Bharat / state

Muslim Delegation Meets Sharad Pawar قربانی کے جانوروں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ کو روکنے کا مطالبہ - Mumbai news

عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل قربانی کے جانوروں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور بعض ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے شرانگیزی بھی کی جاتی ہے۔ گئو رکشہ سمیتی جیسی مبینہ ہندوتوا تنظیموں کی شرانگیزی پر قدغن لگانے اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت پولیس کارروائی کے مطالبات کو لے کر مسلمانوں کے ایک نمائندہ وفد نے ممبئی کے یشونت راؤ پرتشٹھان میں این سی پی چیف شرد پوار سے ملاقات کی۔

Muslim Deligation Meet Sharad Pawar
مسلم وفد کی شرد پوار سے ملاقات
author img

By

Published : Jun 16, 2023, 8:03 PM IST

ممبئی: عیدالاضحیٰ سے قبل ممبئی اور ریاستِ مہاراشٹر میں دیگر ریاستوں سے مویشیوں کی نقل و حرکت کا سلسلہ تیز ہو جاتا ہے۔ شرپسند عناصر کے ذریعے مویشیوں کی گاڑیوں کو روکا جاتا ہے اور تاجروں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ اس دوران مار پیٹ اور زد و کوب کے واقعات بھی پیش آتے ہیں۔ اس طرح کے حالات سے نظم و نسق کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے پولیس کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ریاست میں نظم و نسق کا خطرہ لاحق نہ ہو اور امن و امان کی صورتِ حال برقرار رہے۔ اس طرح کا مطالبہ مسلم نمائندہ وفد نے این سی پی چیف شرد پوار سے کیا۔

وفد نے بتایا کہ ممبئی کے دیونار سلاٹر ہاؤس یا دیگر مقامات سے جب قربانی کے جانوروں کی قانونی طریقہ سے نقل و حرکت ہوتی ہے تو اس پر بھی مسلمانوں کی پرائیوٹ گاڑیوں اور رکشہ میں جانوروں کو لے جاتے وقت پولیس انہیں ہراساں کرتی ہے۔ چیک ناکوں پر بھی چیکنگ کی آڑ میں ان سے رقم وصول کیے جاتے ہیں۔ وفد نے اس طرح کی سرگرمیوں پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ چونکہ قربانی کے دوران شر پسند عناصر واویلا مچاتے ہیں، اس لیے ضروری اقدام کیے جائیں تاکہ دیونار سے بکرا گھر تک لے جانے میں مسلمانوں کو کوئی دقت یا پریشانی نہ ہو۔

اس کے علاوہ عیدالاضحی کے تین دنوں تک دیونار میں پارکنگ کا انتظام ہو، یعنی بکرا خریداری کرنے والے گاہکوں کو یہاں مفت پارکنگ دی جائے۔ اس کے علاوہ قانون کے قیام و انتظام کا خیال رکھنے والے اداروں کی ایک مشترکہ میٹنگ طلب کی جائے جس میں ڈی جی پی اور میونسپل کمشنر کو طلب کر کے مسلمانوں کے مسائل پر توجہ دینے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ اس میٹنگ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ عیدالاضحی کے دوران مسلم محلوں میں صاف صفائی کا خاص انتظام کیا جائے۔ اس کے علاوہ خصوصی طور پر عیدِ قرباں کے لیے مسلم محلوں میں عارضی طور پر کوڑا دان رکھنے کا انتظام کیا جائے اور کچرے کی وقتاً فوقتاً نقل و حرکت کا انتظام کیا جائے تاکہ گندگی کے سبب علاقہ میں بیماری پھیلنے کا خطرہ لاحق نہ ہو۔

شرد پوار نے مسلم نمائندہ وفد کے مسائل کو بغور سننے کے بعد ضروری قدم اٹھاتے ہوئے 15 جون کو ڈی جی پی مہاراشٹر اور ممبئی میونسپل کمشنر کو رہائش گاہ پر طلب کیا اور مسلمانوں کے وفد اور انتظامیہ کی مشترکہ میٹنگ سے متعلق ہدایت جاری کی۔ اس میٹنگ میں تمام مسائل پر مزید روشنی ڈالی جائے گی اور باضابطہ طور پر انتظامیہ اور پولیس کو عید قرباں کے دوران نظم و نسق اور دیگر انتظامات کے متعلق ہدایات بھی جاری کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.