مالیگاؤں شہر میں پسماندہ طبقہ بھی اب کارپوریشن انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے اس تعلق سے مالیگاؤں سینٹرل سے بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے ظہور زم زم کو پارٹی کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔
جس کے بعد شہر کے چندن پوری گیٹ علاقے میں پسماندہ طبقے کی جانب سے ظہور زم زم کے لیے ایک استقبالیہ پروگرام رکھا گیا اور اس پروگرام کے ذریعے یہ اعلان کیا گیا کہ کارپوریشن کے ہونے والے انتخابات میں بی ایس پی ہر حلقے میں اپنا امیدوار اتارے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔
پارٹی کے مقامی صدر ظہور زم زم نے کہا کہ شہر میں ہر پارٹی کا صدر دوسروں کو پیسے دے کر اپنا استقبالیہ پروگرام کرواتا ہے لیکن یہاں پسماندہ طبقے کے لوگوں نے اپنے ذاتی خرچ سے اس پروگرام کا انعقاد کیا جو کہ منفرد اقدام ہے۔
اس کے علاوہ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بی ایس پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور اپنا میئر بھی بنائے گی۔ْ