ETV Bharat / state

ممبرا: مظاہرے کے دوسرے دن ڈاکٹرز و علمائے کرام کی شرکت

author img

By

Published : Jan 21, 2020, 11:36 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:33 PM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرے کے دوسرے دن شہر کے علمائے اہلسنت و الجماعت و ائمہ مساجد اور ڈاکٹروں کا ایک وفد مظاہرے میں شامل ہوا۔

مظاہرے کے دوسرے دن ڈاکٹرز و علمائے کرام کی شرکت
مظاہرے کے دوسرے دن ڈاکٹرز و علمائے کرام کی شرکت

ڈاکٹرز و علمائے کرام نے اس احتجاجی مظاہرے میں بیٹھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا اور ساتھ ہی شاہین باغ اور سبھی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

ممبرا میں بھی شاہین باغ کی طرز پر بے مدت احتجاجی دھرنا جاری ہے جس کے دوسرے دن دیر رات تک عوام کا اژدہام نظر آیا۔

تمام مساجد و تنظیموں پر مبنی تنظیم مسلک اہلسنت والجماعت ممبرا کی جانب سے بھی تمام علمائے کرام و ائمہ مساجد کا ایک وفد سنجے نگر کی غوثیہ مسجد میں ظہر کی نماز میں یکجا ہوا اور یہاں سے پیدل ریلی کی شکل میں میک کمپنی پر پہنچے علمائے کرام کا انتطامیہ کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

علمائے کرام نے مظاہرین کے جذبے کی داد دیتے ہوئے انھیں مباکباد دی اور مظاہرے کے منتظمین علماءنے دعاؤں سے نوازا۔

مظاہرے کے دوسرے دن ڈاکٹرز و علمائے کرام کی شرکت

اس دوران سنی جامع مسجد ممبرا کے خطیب و امام قاری عطاءاللہ نے کہا کہ ملک اس قانون کے پہلے روز سے یعنی جب یہ بل تھا تب سے لیکر ایکٹ بننے تک پریشان ہے یہ قانون ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ملک کے اتحاد کو ملک کی بھائی چارگی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص طبقہ کو ہراساں کرنے والا قانون ہے اس لئے اس پر احتجاج ہونا چاہیے'۔

اس دوران عمران جامعی سنی دعوت اسلامی نے بتایا کہ شاہین باغ اور ممبرا اور جہاں جہاں بھی مائیں، بہنیں احتجاج پر بیٹھی ہیں انھیں سلام اور آج ہم بھی پوری جماعت کے ساتھ یہاں آئےور یہ جتانا چاہتے ہیں کہ ہر انقلاب میں علمائے کرام پیش پیش تھے اور اس احتجاج میں بھی وہ آگے ہی رہیں گے۔

Intro:ممبرا احتجاجی دھرنے کے دوسرے دن علمائے کرام و ڈاکٹرز ہوئے شامل
Body:ممبرا احتجاجی دھرنے کے دوسرے دن علمائے کرام و ڈاکٹرز ہوئے شامل

ممبرا میں شہریت ترمیم ایکٹ کے خلاف احتجاجی دھرنا کا کے دوسرے دن شہر سے علمائے اہلسنت و الجماعت و ائمہ مساجد کا اور ڈاکٹروں کا ایک وفد اجتجاج گاہ پہنچا اور اس احتجاجی دھرنا میں بیٹھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا ساتھ ہی شاہین باغ اور سبھی کے لئے علماء نے دعائیں کیں ۔ ممبرا میں بھی شاہین باغ کی طرز پر بے مدت احتجاجی دھرنا جاری ہے جس کے دوسرے دن دیر رات تک عوام کا اژدہام نظر آیا اور دوسرے دن شہر بھر کے ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے پہنچ کر تمام مساجد و تنظیموں پر مبنی تنظیم ’ مسلک اہلسنت والجماعت ممبرا کی جانب سے بھی تمام علمائے کرام و ائمہ مساجد کا ایک وفد سنجے نگر کی غوثیہ مسجد میں ظہر کی نماز میں یکجا ہوے اور یہاں سے پیدل ریلی کی شکل میں میک کمپنی (شاہین باغ) پر پہنچے علمائے کرام کا انتطامیہ کی جانب سے استقبال کیا گیا اور علمائے کرام کی جانب سے مظاہرین کو مباکباد دی گئی اور اس کے انتظامیہ کی علماءنے دعاوں سے نوازا اس دوران سنی جامع مسجد ممبرا کے خطیب و امام قاری عطاءاللہ نے کہا کہ ملک اس کالے قانون کے پہلے روز سے یعنی جب یہ بل تھا تب سے لیکر ایکٹ بننے تک پریشان ہے یہ قانون ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ملک کے اتحاد کو ملک کی بھائی چارگی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص طبقہ کو ہراساں کرنے والا قانون ہے اس لئے اس پر احتجاج ہونا چاہئے اور اس احتجاج کی اجازت بھی ہمیں ملک کے دستور سے ملتی ہے ۔ اس دوران عمران جامعی سنی دعوت اسلامی نے بتایا کہ شاہین باغ اور ممبرا اور جہاں جہاں بھی مائیں ، بہنیں احتجاج پر بیٹھی ہیں انھیں سلام اور آج ہم بھی پوری جماعت کے ساتھ یہاں آےت اور یہ جتانا چاہتے ہیں کہ ہر انقلاب میں علمائے کرام پیش پیش تھے اور اس احتجاج میں بھی وہ آگے ہی رہیں گے.

بائٹ : علماء اہلسنت

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ
Conclusion:ممبرا احتجاجی دھرنے کے دوسرے دن علمائے کرام و ڈاکٹرز ہوئے شامل
Last Updated : Feb 17, 2020, 10:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.