ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں ایک مسجد ٹرسٹ کی جانب سے وقف بورڈ کا رجسٹریشن پھاڑ دیا گیا، جس کے ردعمل میں وقف بورڈ نے نوٹس جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وقف بورڈ کی یہ نوٹس ہے اور اس نوٹس کو پھاڑ کر پھینکا جا رہا ہے۔ یہ وقف رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ ہے، مسجد انتظامیہ جس طرح سے یہ پھاڑ رہے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسجد انتظامیہ وقف کے اس نوٹس سے خوش نہیں ہے۔ بلکہ اسی ناراضگی کے سبب اسے پھاڑا جا رہا ہے۔ اسے پھاڑنے کے بعد کسی کو یہ ناگوار گزرتا ہے۔ جس کے بعد وہ تلخ لہجے میں پھاڑنے والے سے سوال بھی کرتا ہے۔ سوال کا جواب کیا ہے یہ بھی سنیے۔
یہ بھی پڑھیں:
ممبئی کی مینارہ مسجد: کیا مہاراشٹرا وقف بورڈ مالی ڈسپلن لا پائے گا؟
یہ منظر بھنڈی بازار سے متصل ٹن ٹن پورے کی کھوجہ سنت جماعت مسجد کا ہے۔ جو وقف ملکیت ہے۔ مسجد ٹرسٹی اور انتظامیہ وقف بورڈ میں رجسٹریشن کے حق میں نہیں ہے۔ اس لیے جب یہ نوٹس لگائی گئی تو یہاں اس کی مخالفت کی جانے لگی۔ ہم نے ٹرسٹ کے کئی لوگوں سے بات کرنی چاہی لیکن کسی نے بھی اس بارے میں بات نہیں کی۔ یہ مسجد کھوجہ سنت جماعت ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہے اور اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام کل 80 سے زائد ملکیت ہیں۔ یہ ساری املاک وقف کی ہے۔ لیکن حالیہ ایک سروے میں پتہ چلا کہ ان املاک کو ٹرسٹ کے ٹرسٹیان نے فروخت کر دیا۔
معلومات کے مطابق فی الحال اس ٹرسٹ کی کچھ 8 سے 10 املاک بچی ہوئی ہیں۔ جسے فروخت کرنے کی پلاننگ چل رہی ہے۔ واضح رہے کہ وقف بورڈ نے یکم دسمبر کو ٹرسٹ میں ہونے والی اس بدعنوانی کے سلسلہ میں حسن عبدالرب شیخ کی شکایت کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن املاک کی تفصیل طلب کی ہے جو اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہے۔ وقف نے 4 ہفتوں کی میعاد دیتے ہوئے ٹرسٹ کی املاک کی تفصیل مہاراشٹر وقف بورڈ میں جمع کرنے کا کہا ہے۔