ETV Bharat / state

ممبئی: یورینیم ضبطی معاملہ، این آئی اے تفتیش کرے گی

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے ممبئی میں 21کروڑ سے زیادہ روپے کے قدرتی یورینیم کی ضبطی کی تفتیش کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ مرکزی ایجنسی کے ایک ترجمان نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

1
1
author img

By

Published : May 9, 2021, 10:20 PM IST

این آئی اے نے یہ قدم وزارت داخلہ کی ہدایت کے بعد اٹھایا ہے اور ایجنسی نے جوہری توانائی ایکٹ 1962کی دفعہ(A) 24(1)کے تحت معاملہ پھر سے درج کیا ہے۔

مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے پانچ مئی کی رات کو جگر جیش پانڈیا اور ابو طاہر افضل چودھری کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7.1 کلو گرام یورینیم ضبط کیا تھا جس کی قیمت تقریباً 21.30کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔

ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مہاراشٹر کی اے ٹی ایس کی ناگپاڑہ یونٹ نے 27سالہ تھانے کے باشندے جگر پانڈیا کو یورینیم کے کچھ چھوٹے ٹکڑوں کے ساتھ پکڑا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ایجنسی نے معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.