گزشتہ روز ممبئی شہر مختلف فائیو اسٹار ہوٹلز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کا ای میل موصول ہوا تھا جس کے بعد ممبئی کرائم برانچ اور اے ٹی ایس نے اس کی تفتیش کا آغاز کیا لیکن ای میل فرضی تھا۔
فی الوقت ممبئی پولیس نے جنوبی ممبئی کی تاج ہوٹل اور اوبرائے ہوٹل کے علاوہ شہر کی تمام فائیو اسٹار ہوٹلوں میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں جبکہ ہوٹل کے گاہکوں کو بھی میٹل ڈٹیکٹر اور دیگر حفاظتی ذرائع سے گذرتے دیکھا گیا۔
ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر رستوگی نے بتایا کہ 'مختلف فائیو اسٹار ہوٹلوں کو یہ ای میل موصول ہوا تھا، ہم نے اس کی جانچ بھی کی ہے، ای میل کے فرضی ہونے کا ثبوت ملنے کے بعد بھی سیکورٹی کے سخت اقدامات کئےگئے ہیں۔