شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے جبکہ دہلی کا شاہین باغ اس احتجاج کو لے کر شہ سرخیوں میں ہے اسی طرز پر ممبئی میں بھی احتجاج جاری ہے جس میں فلمی شخصیات بھی شریک ہو رہی ہیں۔
ایسے میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے جو ہمیشہ سے اُردو اور اردو داں طبقہ کی فلاح و بہبود کی بات کرتے ہیں وی اس قانون کے تعلق سے سوال پر برہم ہوگئے۔
غزل گو طلعت عزیز سے جب ای ٹی وی بھارت نے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ اس پر برہم ہوگئے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب طلعت عزیز سے ملک میں نافذ کیے گئے متنازع قانون (سی اے اے) پر بات کرنے کی کوشش کی تو اُنہوں نے کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے رپورٹر کے ساتھ دھکا مکی کی۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب طلعت عزیز صرف اس قانون کے خلاف ممبئی میں ہونے والے احتجاج کے تعلق سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی تھی لیکن اُن کا رویہ بہت ہی سخت رہا اور وہ برہم ہوگئے۔