اے سی پی راجیندر تریویدی نے عرضی میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سبودھ کمار جیسوال کے خلاف سی بی آئی اور مکوکا عدالت نے ان کے خلاف کئی طرح کے سوالات کھڑے کئے ہیں لیکن اس کے باوجود ڈی جی کے عہدے پر ان کی تقرری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ راجیندر تریویدی حال ہی میں ملازمت سے سبکدوش ہوئے ہیں اور انہوں ملازمت سے سبکدوشی کے بعد ہی محمکہ کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔
راجیندر تریویدی کا تبادلہ اس لئے کیا جاتا رہا ہے کہ وہ محکمہ میں ہونے والی بدعنوانیوں کے خلاف سختی اختیار کیا تھی اور گزشتہ دو برسوں میں ان کے 9 تبادلے ہو چکے تھے۔
انہوں الزام عائد کیا کہ ان کا تبادلہ بھی جیسوال کی ایما پر ہوا تھا کیوں کہ جیسوال اس وقت ممبئی پولیس کمشنر تھے۔
انہوں نے اپنے تبادلے کو بھی کورٹ میں چیلنج کیا ہے جہاں کورٹ نے ان کے ساتھ ہورہے تبادلے کو غیر قانونی بتایا۔