ETV Bharat / state

ممبئی:طوفانی بارش سے نصف صدی کاریکارڈ ٹوٹ گیا

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 3:42 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں تیسرے دن بھی مسلسل ہونے والی طوفانی بارش نے شہر اور میٹرو پولیٹن ریجن اور کوکن ساحلی علاقے کی عام زندگی کو مفلوج کردیا ہے ،

ممبئی:طوفانی بارش سے نصف صدی کاریکارڈ ٹوٹ گیا
ممبئی:طوفانی بارش سے نصف صدی کاریکارڈ ٹوٹ گیا

ممبئی میں نصف صدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور جنوبی ممبئی کے متمول علاقوں میں پانی گھس گیا ہے، ملبار ہل اور والکیشور میں پہاڑی سڑک کھسکنے اور چٹانیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور ہرممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

ممبئی میں سیلاب جیسی صورتحال ہے اس کی وجہ سے ٹرینیں اور بسیں بند کردی گئیں جبکہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ممبئی میں طوفانی بارش کی وجہ سے پہلی بار چرچ گیٹ، مرئن لائنس،مرئن ڈرائیو ،کالبادیوی، ڈونگری، بائیکلہ، مجگاوں، پریل، دادر اور دوسرے علاقوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ ان متمول اور متوسط علاقوں کا بھی برا حال ہے۔سینٹرل ریلوے نے طوفانی بارش کے بعد پٹریوں پر پانی جمع ہونے سے تیل خدمات بند کر دی ہیں۔اس کی اطلاع سی پی آر او شیواجی ستار نے دیتے ہوئے کہا کہ سی ایس ٹی ایم اور کرلیا اور واشی کے درمیان ہاربر لائن کی سروس بند کردی گئی ہے۔

ویسٹرن ریلوے کے ترجمان سمیت ٹھاکر نے کہاکہ پٹریوں پر درختوں کی شاخیں گرنے سے طولیل مدت کے لیے خدمات بند کردی گئی اور تیز ہواؤں نے ان درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا تھا۔

جنوبی ممبئی میں شئیر بازار کا فیروز جیجی بھائی ٹاور کی 29ویں منزل پر لگا سائن بورڈ اکھڑ گیااور نیچے لٹک گیا۔جسلوک اسپتال کا سمنٹ کاسلیپ نیچےسڑک پر گر گیا ،لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

جنوبی ممبئی میں نچلینشل کے فلیٹ میں پانی گھس گیا اور دفتر بھی متاثر ہوئے ہیں۔اہسٹرن سور ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا ہے ۔کل رات جگہ جگہ پھنسے افراد کو بی ایم سی اسکولوں میں پناہ دی گئی۔ساحلی اضلاع تھانے،پالگھر،رسئے گڑھ،رتناگیری اور سندھودرگ میں طوفانی بارش کا سلسلہ 24گھنٹے سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.