ETV Bharat / state

آزاد میدان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کامیاب

author img

By

Published : Feb 15, 2020, 7:49 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:17 AM IST

ممبئی میں سی اے اے۔ این آر سی۔ این پی آر کے خلاف آزادی کے نعروں کے ساتھ شہر کی عوام آج آزاد میدان میں جمع ہو کر مودی سرکار کے خلاف سراپا احتجاج رہی۔

آزاد میدان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کامیاب
آزاد میدان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کامیاب

اس احتجاجی مظاہرہ میں عوام نے اپنے ہاتھوں میں ترنگا اور سی اے اے ۔این آر سی اور این پی آر کے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

آزاد میدان میں عوام کا اژدہام اس قدر تھا کہ میدان بھی اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کرنے لگا اس کے ساتھ ہی سی ایس ایم ٹی اسٹیشن تک عوام کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔

الائنس اگنسٹ سی اے اے ۔این آر سی ۔این پی آر کے صدر جسٹس کولسے پاٹل نے اپنے صدراتی خطاب میں کہا کہ جب عوام بیدار ہوتے ہیں تو سرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔

انھوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں اپنی شہریت ثابت کرنے کی بات کرتے ہیں، یکم اپریل کو این پی آر سروے کے لیے وہ حاضر ہوں گے تب ہم پوچھیں گے کہ مودی کی ڈگری تو دکھاؤ، ان سروے والوں کو واپس بھیج دو کیونکہ وہ اس کے باوجود بھی آپ کو مشکوک فہرست میں شامل کریں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں خود گھر میں پیدا ہوا ہوں تو کہاں سے سند لاؤں گا یہ برہمن وادی اور سرمایہ داروں کی سرکار ہے اس لیے وہ عوام کو غلامی کی جانب لیجانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر راکیش راٹھوڑ نے بھی اس احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کیا۔

الائنس اگنسٹ سی اے اے۔ این آر سی۔ این پی آر کے رکن مجتبی فاروق نے اس احتجاجی مظاہرہ اور مہا مورچہ سے خطاب کرتے ہوئے اس کے خلاف اپنی لڑائی میں شدت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس ملک میں فرقہ پرستی عروج پر ہے اور اسی لیے یہ قانون لایا گیا ہے جو واپس لینا ہوگا۔

معروف سماجی کارکن ٹیسٹا سیتلواد نے بھی اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ یہ قانون صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہر بھارتی کے خلاف ہے اس لیے ہمیں اس کے لیے متحد ہو کر لڑائی لڑنا ہوگا۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن قاسم الیاس رسول، فلم اداکار ششانت سنگھ اور حضرت مولانا خالد اشرف نے بھی مجمع سے خطاب کر کے این آرسی ۔این پی آر اور سی اے اے کی مکمل مخالفت کرتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:17 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.