ETV Bharat / state

ممبئی: 31 دسمبر تک پرائیویٹ اور سرکاری اسکولز بند رہیں گے - ممبئی میونسپل کمشنر

ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نئے آرڈر کے مطابق ممبئی میں کورونا متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

Mumbai: Private and government schools will remain closed till December 31
ممبئی: 31 دسمبر تک پرائیویٹ اور سرکاری اسکولز بند رہیں گے
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 10:12 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں کورونا کا قہر اپنے پورے شباب پر ہے کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ممبئی کے اسکولز 31 دسمبر تک نہیں کھلیں گے۔

فیصلے کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں تمام نجی، سرکاری اور میونسپل اسکول 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔ ممبئی کے میونسپل کمشنر اقبال چاہل نے یہ احکامات دیئے ہیں۔ یہ احکامات کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے جاری کیے گئے ہیں۔ جبکہ 23 نومبر سے نویں تا بارہویں جماعت کی کلاسز ریاست کے دیگر حصوں میں شروع ہوں گی لیکن ممبئی کی اسکولز اب نئے سال میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اور تعلیم کا محکمہ ایک روڈ میپ پر غور کر رہا ہے کہ دسمبر کے بعد اگلے تعلیمی سال کا آغاز کیسے کیا جائے۔
اس سے قبل ریاستی حکومت نے اسکولوں کے حوالے سے ایک الگ حکم نامہ جاری کیاتھا۔ لیکن ممبئی میونسپل کمشنر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ شہر میں کوئی بھی اسکول 31 دسمبر تک شروع نہیں کیا جائے گا۔ اسکول بند ہونے سے انتظامیہ کے پاس تیاری کے لئے کافی وقت ہوگا۔ فی الحال ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں میں ٹیسٹنگ کیمپ چل رہے ہیں۔ صاف صفائی کی جا رہی ہے۔ جنگی پیمانے پر جانچ مہم کا آغاز میونسپل کارپوریشن میں کئی ہفتوں سے جاری ہے۔ ان ایام میں اساتذہ کی جانچ کے ساتھ ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔

خبروں کے مطابق دیوالی کے بعد کورونا کی دوسری لہرآنے کے امکانات ہیں اسی لئے ممبئی میونسپل کارپوریشن نے طبی جانچ میں اضافہ کرنا ضروری سمجھا ہے۔ اس دوسری لہر کے امکان کے پیش نظر اسکول کی شروعات کی تاریخ ملتوی کرنے کی بات کی جارہی ہے۔

ممبئی میونسپل کمشنر کے مطابق بازاروں میں بڑھنے والی بھیڑاور دیوالی کے بعد کورونا پھیلنے کے امکان کے پیش نظر 31 دسمبر تک کوئی اسکول شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے اسکولوں کو میونسپل کارپوریشن نے کووڈ مراکز کی حیثیت سے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اس لئے اسکولوں کی صاف صفائی کی ضرورت تھی اب ان مراکز کی تعداد آہستہ آہستہ کم کردی گئی ہے۔ بہت سارے اسکولوں کو ابھی تک سینیٹائز نہیں کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم ورشا گائکواڑ نے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کو مناسب ہدایات دی ہیں۔ اگرچہ اصل کلاسز شروع نہیں ہوئی ہیں لیکن آن لائن تعلیم کا نظام جاری رہے گا۔ وزیر تعلیم ورشا گائکواڑ نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وبا کے بعد طلبہ اور اساتذہ کی صحت کی حفاظت کے لئے لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.