ETV Bharat / state

آدتیہ ٹھاکرے کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے پوسٹر - میرا رکن اسمبلی، میرا وزیراعلیٰ

ممبئی میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری کے باہر شیوسینا کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے کی تصویر کے ساتھ 'میرا رکن اسمبلی، میرا وزیراعلیٰ' لکھا ہوا پوسٹر نصب کیا گیا ہے۔

آدتیہ ٹھاکرے کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے پوسٹر
author img

By

Published : Nov 5, 2019, 9:58 AM IST

یہ پوسٹر مبینہ طور پر شیوسینا کے کارپوریٹر حاجی حلیم خان کے ذریعے لگایا گیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے کے فرزند آدتیہ ورلی اسمبلی حلقے سے کامیاب ہوئے ہیں۔

حال ہی میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ کے باہر نصب ہورڈنگز کو ہٹایا تھا جس میں لکھا تھا کہ 'مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ صرف آدتیہ ٹھاکرے'۔

واضح رہے کہ شیوسینا اپنی حلیف جماعت بی جے پی کے ساتھ ففٹی ففٹی کے فارمولے کے تحت اقتدار میں حصے داری چاہتی ہے جبکہ بی جے پی نے وزیراعلیٰ کا عہدہ شیوسینا کو دینے سے واضح طور پر انکار کر دیا ہے۔

حالانکہ شیوسینا کے رکن اسمبلی پرتاپ سرنائک نے کہا تھا کہ 'ان کی پارٹی کے سربراہ کو بی جے پی سے اقتدار میں یکساں میعاد کے تعلق سے تحریری یقین دہانی چاہیے۔'

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں شیوسینا ۔ بی جے پی اتحاد نے حکومت سازی کے لیے واضح اکثریت حاصل کی ہے اور بی جے پی کو سب سے زیادہ نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.