ETV Bharat / state

ممبئی: ڈرون سے اعلان و نگرانی

ممبئی میں کورونا وائرس کے سبب ممبئی پولیس ڈرون کے ذریعے اعلانات و نگرانی کررہی ہے، متعدد سبزی کی دوکانوں پر ہجوم نہ ہو اس کے مد نظر ایک ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنے کی تدابیر کی جارہی ہے۔

ممبئی: ڈرون سے اعلان و نگرانی
ممبئی: ڈرون سے اعلان و نگرانی
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 7:59 AM IST

ممبئی کے ڈونگری علاقے میں احتیاطی تدابیر اور اعلانات کے لیے ڈرون کیمرے کا استعمال کیا جارہا ہے۔

مقامی رکن اسمبلی امین پٹیل نے بتایا کہ ہم علاقے کے لوگوں کو بھیڑ سے دور رکھنے کے لیے ڈونگری طرز پر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈونگری طرز کا مطلب کہ ایک پولیس جوان چار بلڈنگوں پر نظر رکھیں گا اور وہیں روز مرہ کی ضرورتوں کی خریداری عوام کر سکتی ہے ۔بلڈنگ کے مکینوں کو دور کہیں اور ہجوم سے بچانے کا یہ طریقہ اگر کامیاب رہا تو پورے ڈونگری میں اس طریقہ کار کو اپنایا جائے گا۔

ممبئی: ڈرون سے اعلان و نگرانی

اس سے قبل ڈونگری علاقے میں جنتا کرفیو کے باوجود لوگوں کی خاصی تعداد بازاروں میں دیکھی گئی جو قابل تشویش ہے ۔ممبئی پولیس نے کورونا وباء اور ہجوم سے بچنے کے لیے یہ طریقہ اپنایا ہے ،لیکن اسے کامیاب تبھی بنایا جا سکتا ہے جب علاقے کی عوام پولیس کے ذریعہ اس احتیاطی تدبیر پر خود عمل کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.