ممبئی: نامعلوم شخص نے ممبئی سٹی پولیس کو بم دھماکے کی دھمکی دی ہے۔ ممبئی پولیس کو ٹوئٹر پر یہ دھمکی دی گئی ہے۔ اس لیے پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔ وہیں ممبئی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔ ممبئی پولیس کو شہر میں بم دھماکے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس فورس الرٹ ہوگئی ہے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
-
Maharashtra | Mumbai Police received a threat around 11 am on May 22, after a person posted a threatening message on Twitter, "I am gonna blast the Mumbai very soon.” The police have started investigating the concerned account. Further investigation into this matter is underway:…
— ANI (@ANI) May 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Maharashtra | Mumbai Police received a threat around 11 am on May 22, after a person posted a threatening message on Twitter, "I am gonna blast the Mumbai very soon.” The police have started investigating the concerned account. Further investigation into this matter is underway:…
— ANI (@ANI) May 23, 2023Maharashtra | Mumbai Police received a threat around 11 am on May 22, after a person posted a threatening message on Twitter, "I am gonna blast the Mumbai very soon.” The police have started investigating the concerned account. Further investigation into this matter is underway:…
— ANI (@ANI) May 23, 2023
واضح رہے کہ اس قبل بھی ممبئی کے کئی مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوچکی ہے۔ممبئی کے تین مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی ۔ موصولہ معلومات کے مطابق پولیس کنٹرول روم میں 19 اکتوبر 2022 کی دوپہر کو دھمکی آمیز فون آیا تھا، جس میں اندھیری کے انفنیٹی مال، جوہو کے پی وی آر اور سانتاکروز میں واقع سہارا کے پانچ ستارہ ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ جس کے بعد ان تینوں جگہوں اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئے گئے تھے۔
وہیں اس سے قبل جنوبی ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینس (سی ایس ٹی) ریلوے اسٹیشن اور شہر کے مضافاتی کرلا ریلوے اسٹیشن کو جنوری 2022 میں دھماکے سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد محکمہ پولیس میں افرا تفری مچ گئی تھی۔ جس کے بعد دونوں اسٹیشنز پر پانچ گھنٹے سے زائد تلاشی لی گئی تاہم کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : Fake Bomb Blast Threat in Mumbai ممبئی میں سلسلہ وار بم دھماکے کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار