ممبئی پولیس Mumbai Police کے سینیئر افسر دیانیشور چوہان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نفرت آمیز تقریر Hate Speech کے بعد پورے ملک میں امن کو خطرہ لاحق ہے۔ اس لئے معاشرے کو ایسے لوگوں کے جھانسے سے بچانے کے لئے ہم نوجوان طبقے سے اس بات کی اپیل کر رہے ہیں کہ جذبات میں کوئی قدم نہ اٹھائیں، جسکا خمیازہ ہر ایک کو بھگتنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا قانون میں حل ہے۔ بہتر یہی ہوگا کہ عوام قانون کا سہارا لے اور قانونی کارروائی کرے۔ چوہان نے کہا کہ موجودہ وقت میں سوشل میڈیا کے ذریعه نفرت پھیلائی Hate Speech جا رہی ہے۔ عوام کو سوچ سمجھ کر اپنے قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اسی لئے اس میٹنگ Meeting With Muslim Leaders کے ذریه معاشرے کے دانشوروں کا سہارا لیا گیا تاکہ نوجوان نسل کو سمجھایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی پولیس کی سب انسپکٹر ریحانہ شیخ کی بے مثال سماجی خدمات
اس میٹنگ کے لئے خلافت ہاؤس کے انتخاب کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ خلافت ہاؤس تاریخی مقام ہے، جہاں سے ملک کی امن سلامتی کے لئے کئی اہم اجلاس Mumbai Police Organised Meeting ہوئی ہیں۔ ملک کی آزادی کے لئے یہاں ایک تحریک چلائی گئی۔ ملک کی آزادی میں خلافت تحریک کا اہم رول رہا ہے۔ اسی لئے اس جگہ کا انتخاب کیا گیا تاکہ ممبئی میں امن برقرار Law And Order In Mumbai رہے۔