ETV Bharat / state

Holi and Shab E Barat in Mumbai ممبئی میں ہولی اور شب برأت کے پیش نظرممبئی پولیس کمشنر کی سخت ہدایات - ممبئی پولیس کمشنر

ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے کہا کہ 'ہولی اور شب برأت کے پیش نظر شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور اگر کوئی ممبئی شہر کا نظم ونسق خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس سے پولیس سختی سے نمٹنے گی۔' Mumbai Police Commissioner on Festival

ممبئی میں ہولی اور شب برات پر شرانگیزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 9:44 AM IST

ممبئی: ممبئی میں شب برات اور ہولی پر ممبئی پولیس نے ضروری احکامات جاری کئے ہیں۔ شب برات پر قبرستان, خانقاہوں اور درگاہوں پر سخت حفاظتی انتظامات کا بھی دعوی کیا ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے کہا کہ کہ 'ہولی اور شب برات کی ایک ساتھ آمد کے سبب پولیس کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں ساتھ ہی ہولی کے دوران خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی, جبرا رنگ اڑانے و غبار پھینکنا بھی ممنوعہ ہے اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے یا کسی کو جبرا رنگ لگاتا ہے یا غبار پھینکتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہوگی۔ فرقہ پرست عناصر پر پولیس نظر رکھ رہی ہے اور اگر کوئی ممبئی شہر کا نظم ونسق خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس سے ممبئی پولیس سختی سے نمٹنے گی اور کسی بھی شرپسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ممبئی کے شہریوں کو قانون کی پاسداری کرنا لازمی ہے۔ مسلم نوجوانوں سے وویک پھنسلکر نے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات پر شب بیداری ضرور کریں کیونکہ یہ بڑی شب ہے اس میں عبادت و ریاضت اور اپنی عزیز واقارب کو یاد کیا جاتا ہے ان کی قبروں پر حاضری دی جاتی ہے ان کے لیے دعا کی جاتی ہے ایسی صورتحال میں وہ خرافات رش ڈرائیونگ, قانون شکنی سے گریز کریں قبرستانوں میں اس شب کافی بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے اور پارکنگ کا ایک بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوتا ہے اس لئے پولیس نے اس پر خاص توجہ دی ہے۔ قبرستانوں کے اطراف پارکنگ ممنوعہ ہے اس کے ساتھ ہی پارکنگ کیلئے علیحدہ انتظامات بھی کئے گئے ہیں قبرستان یا درگاہوں یا خانقاہوں پر حاضری دینے کیلئے زائرین کارز اور گاڑیاں استعمال کرنے کے بجائے عوامی ٹرانسپورٹ ٹیکسی یا دیگر ذرائع کا استعمال کریں اس سے ٹریفک کا مسئلہ بہت حد تک ختم ہوجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: Yogi Warns Against Hooliganism عقیدے کا احترام کیا جائے گا لیکن انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا، یوگی

انہوں نے کہاکہ 'ممبئی شہر میں پارکنگ کا مسئلہ اس لئے بھی زیادہ ہے کیونکہ اگر کسی نے اپنی کار پارکنگ کی تو عبادت کے گھنٹوں بعد وہ مسجد اور درگاہوں سے باہر آتے ہیں ایسے میں یہ کاروں کے سبب ٹریفک ہونا فطری ہے مسلمانوں سے پولیس کمشنر نے اپیل کی ہے کہ شب برات میں کہیں بھی گاڑی پارکنگ سے گریز کریں بلکہ جہاں پارکنگ کا نظم کیا گیا ہے وہیں پارکنگ کی جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پولیس کارروائی کرے گی انہوں نے مسلم نوجوانوں سے درخواست کی ہے کہ یہ شب برات عبادت کی رات ہے اسکی کافی اہمیت و فضیلت ہے اس کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے اس لئے نوجوان اس رات میں خرافات سے اجتناب کریں اس کے ساتھ ہی والدین سے بھی نوجوانوں پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.