ETV Bharat / state

ممبئی: فرضی ٹی آر پی کے نئے ریکٹ کا انکشاف

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 5:25 PM IST

Updated : Oct 8, 2020, 6:03 PM IST

ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران فرضی ٹی آر پی کے ایک نئے ریکٹ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ری پبلک ٹی وی پر بھی ممبئی پولیس شکنجہ کسنے کی تیاری کر رہی ہے۔

mumbai police
mumbai police

ممبئی پولیس نے جعلی ٹی آر پی ریکٹ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی چینل ری پبلک ٹی وی سمیت 3 چینلز پیسے دے کر ٹی آر پی خریدتے ہیں۔ ان چینلز کی جانچ کی جا رہی ہے جبکہ ٹی آر پی میں جعلسازی کرنے والے گروہ کے دو افراد کو اس معاملے میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ

ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے کہا کہ پولیس کے خلاف پروپیگنڈا چلایا جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پولیس کے خلاف جعلی پروپیگنڈا چلایا جا رہا ہے۔ کرائم برانچ نے فالس ٹی آر پی (ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹس) کے حوالے سے تحقیقات کی جس کے بعد ایک نئے ریکٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔

پولیس کمشنر نے بتایا کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں 30 سے ​​40 ہزار کروڑ کے اشتہارات آتے ہیں اور ان اشتہارات کی شرحوں کا فیصلہ ٹی آر پی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ بی اے آر سی اس کی نگرانی کرنے والی ایک تنظیم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس معاملے میں اب تک دو لوگوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ہے اور ہمیں ان کی تحویل بھی مل گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کچھ گھروں میں رشوت دیتے تھے اور ان سے اپنے گھر پر ایک مخصوص چینلز چلاتے رہنے کے لیے کہا کرتے تھے۔ یہ گروہ منظم طور پر ایک خاص چینل کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہا تھا۔

پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے مزید بتایا کہ ایک ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ روپے نقد ضبط کئے گئے ہیں جبکہ اس کے بینک لاکر میں ساڑھے آٹھ لاکھ روپے پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید اطلاعات دی جائیں گی۔

Last Updated : Oct 8, 2020, 6:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.