کنن چنئی درائی کو پولیس نے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کر لیا۔ کننن چنئی درائی کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جب اس کی گرفتاری ہوئی، تو تفتیش کا سلسہ آگے بڑھا جس میں ملزم نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ وہ جنوبی بھارت سے ممبئی بڑا راجن کی طرز پر ڈان بننے کا خواب دیکھ رہا تھا۔
یہی وجہ ہے کہ اسے بڑا کننن کہتے ہیں۔ اس نے ممبئی میں اپنی دھاک جمانے کے لئے مزدور یونین سے جڑا اور اس کے بعد یونین میں رہتے ہوئے وصولی، دھمکی، مار پیٹ اور قتل کی کوشش جیسی وارداتوں کو انجام دے رہا تھا اور ان سب وارداتوں کے بعد یہ روپوش ہو جاتا تھا۔
اسے ڈان بننے کا ایسا نشہ تھا کہ اس نے 2017 میں ممبئی کے سہار علاقے میں ایک مسجد میں گھس کر ایک شخص کا قتل کرنے کی کوشش کی اور کچھ ایسی ہی واردات 2019 میں بھی انجام دی۔
مزید پڑھیں:
مراد آباد۔ قتل کا انکشاف
پولیس لگاتار اس کا تعاقب کر رہی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اس ویڈیو کو اس نے خود ہی پوسٹ کی تھی جس کے بعد پولیس کے کان کھڑے ہوگئے اور یہ سلاکھوں کے پیچھے پہنچ گیا۔