ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے ساکی ناکہ تھانہ علاقے میں پولیس نے نیتاراسمل پیلودان اور ممبئی میں بجرنگ دل کے کارکن تنو شرما کا پوسٹر لگانے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیسکی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے بعد عادل نثار شیخ اور محمد عامر شیخ کی گرفتاری عمل میں آئی۔لیکن گرفتاری کے بعد دونوں کو رہائی بھی مل گئی۔
ذرائع کے مطابق ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کا سہارا لیا۔ سی سی ٹی وی میں دو ملزمین سڑک پر بینر لگاتے دکھائی دیے ۔جس کے بعد ان کی شناخت کی گئی اور سی سی ٹی وی کی فوٹیج کو بنیاد بناکر انہیں گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ ممبئی میں سویڈن کے نیتا راسمل پیلودان کے خلاف ممبئی کے متعد علاقوں میں مسلمانوں کی جانب سے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ سویڈن کے نیتا راسمل پیلودان نے ناٹو رکنیت کو لکر ترکی میں چل رہے تناؤ کے درمیان ترکی سفارت خانہ کے باہر قرآن مجید کو نذر آتش کر دیا۔ جس کے بعد پوری دنیا میں مسلم ممالک نے اس کے خلاف مظاہرے کئے۔مسلم ممالک نے اس کے خلاف فورا کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Members of Theft Gang Arrested: مختلیف ریاستوں میں چوری کی واردات انجام دینے والی گینگ گرفتار
اسی درمیان مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مختلف علاقوں میں میں بھی اس کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔لیکن کسی بھی مظاہرے کو لیکر کہیں بھی ایف آئی آر نہیں درج کی گئی۔لوگوں میں اس کو لے کر غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔