ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے شیوسینا کے رکن اسمبلی منگیش کڈالکر کو ہنی ٹریپ میں پھنسانے کے الزام میں ایک شخص کو راجستھان سے گرفتار کیا ہے۔
دراصل سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک ملزم نے خاتون بن کر رکن اسمبلی منگیش کڈالکر سے بات کی اور ان سے مدد کرنے کی گذارش کی۔ مدد طلب کرنے کے بہانے میں ملزم نے پھر واٹس ایپ پر رکن اسمبلی کو فحش ویڈیو بھیج کر بلیک ملینگ کرنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد رکن اسمبلی نے باضبطہ طور پر اس کی شکایت ممبئی کرائم برانچ میں درج کروائی۔
سائبر سیل نے راجستھان سے ملزم کو گرفتار کیا
رکن اسمبلی کی شکایت پر کرائم برانچ کی ٹیم نے راجستھان کے ساکن 33 موسم الدین محمد خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے پہلے مدد مانگنے کے بہانے سے رکن اسمبلی کو فون کیا اور بعد میں سوشل میڈیا کے ذریعہ شکایت کنندہ کی فرضی تصاویر اور ویڈیو تیار کرکے اسے دھمکی دینی شروع کردی۔ اس کے بعد رکن اسمبلی نے پولیس میں معاملہ درج کروایا
سائبر سیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نامعلوم فرد سے سوشل میڈیا پردوستی کرنے سے گریز کریں اور سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کا خاص خیال رکھیں۔ اگر کوئی اس قسم کی حرکت کرتا ہے تو اس کی شکایت پولیس میں درج کروائیں۔ پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ اس کی تصدیق ڈی سی پی سائبر سیل رشمی کرندیکر نے کی ہے ۔