ETV Bharat / state

بنگلہ دیشیوں کے فرضی دستاویز بنانے والا گرفتار، دو رکن اسمبلی کے لیٹر ہیڈ برآمد - مہاراشٹر نیوز

ممبئی پولیس نے ساکی ناکہ علاقے سے بھارت میں غیر قانونی طریقے سے مقیم بنگلہ دیشیوں کو لیکر اہم انکشاف کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق ممبئی اور ممبئی سے متصل علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے والے بنگلہ دیشیوں کی جو تعداد ہے انکے فرضی دستاویز بنانے والے ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کا تعلق مالیگاؤں ہے۔

mumbai police arrest fake bangladeshi document maker, and recovered two MLAs letterhead
بنگلہ دیشیوں کے فرضی دستاویز بنانے والا گرفتار، دو رکن اسمبلی کے لیٹر ہیڈ برآمد
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 7:38 PM IST

ملزم کے گھر کی جب تلاشی لی گئی تو اس کے گھر سے 100 آدھار کارڈز، 34 پاسپورٹ، 28 پین کارڈز، 8 راشن کارڈز، 187 بینک اور پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے پاس بک، 19 ربر اسٹیمپ اور 29 اسکول لیونگ سرٹیفکٹ (ایس ایل سی) ملے ہیں، لیکن سب سے اہم یہ ہے کہ اس پوری کارروائی میں مجلس اتحاد المسلمین یعنی ایم آئی ایم کے دو رکن اسمبلی کے لیٹر ہیڈ برامد کیے گئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان لیٹر ہیڈز کا استعمال فرضی دستاویزات کو بنانے کے لئے کیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:

اورنگ آباد: جائیداد کے تنازع میں ایک کی موت

لیٹر ہیڈ اصلی ہے یا نقلی یہ تفتیش کا پہلو ہے لیکن اس معاملے کو لیکر بی جے پی نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ حالانکہ ہم نے مفتی اسماعیل سے اس بارے میں جانکاری لینے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے اس کوئی معقول جواب نہیں دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.