ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں پان کی دوکانوں پر ممبئی پولیس کی جانب سے خصوصی مہم کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔ اس مہم کا مقصد معاشرے کو منشیات کی زد سے آزاد کرانا ہے۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس ستیہ نارائن چودھری کا کہنا ہے کہ معاشرے میں نشہ آور اشیاء اور اس سے جڑی شئے بیچنے والوں کے خلاف ہم کارروائی کر رہے ہیں خاص کر ایسی پان کی دوکانیں جو نشہ آور اشیاء فروخت کرتی ہیں۔ ان کے خلاف منشیات کی خرید و فروخت اور کوپٹہ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔ اس طرح سے ہم نے اس مہم کے تحت اب تک 160 ایف آئی آر درج کی ہے 200 زائد ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور ساڑھے آٹھ سو سے زائد غیرقانونی پان ٹپریوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
چودھری کا کہنا ہے کہ منشیات کو لیکر کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اسلئے ہم نے منشیات کو لیکر سختی برت رہیں یہ مہم صرف اس کارروائی تک ہی محدود نہیں رہیگی ہم نے آغاز کے دیا ہے یہ تبھی ختم ہوگی جب شہر سے منشیات کی خرید و فروخت پوری طرح سے ختم ہوجائےگی۔ اس سے پہلے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے جنوبی ممبئی میں مچھڑ پان والا کے خلاف پانیں منشیات استعمال کرنے کے جرم میں معاملہ درج کر کے اسے گرفتار کیا تھا اپنی اس کارروائی میں ممبئی پولیس نے مچھڈ پان والے کے خلاف بھی کوپٹا ایکٹ اور غیر قانونی طریقے فٹ پاتھ پر قابض ہونے کی وجہ سے بھی کارروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Ajanta Ellora Caves اجنتا ایلورا غاروں میں جانے سے پہلے احتیاط ضروری
واضح رہے کہ ممبئی پولیس کی مہم میں محکمہ بی ایم سی کے افسران بھی شامل ہیں جو اُن لوگوں(پان فروشوں) کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں۔