ETV Bharat / state

Fake Beauty Cosmetic Product بڑے برانڈ کے نقلی بیوٹی پروڈکٹ کی فیکٹری کا پردہ فاش - خصوصی مہم کے تحت اس بات کا خلاصہ

ممبئی میں پولیس انتظامیہ نے فٹ پاتھ پرمشہور برانڈ کے بیوٹی پروڈکٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔ پولیس نے اس دوران بڑے پیمانے پر نقلی بیوٹی پروڈکٹس بھی ضبط کیے ہیں۔

بڑے برانڈ کے نقلی بیوٹی پروڈکٹ کی فیکٹری کا پردہ فاش

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 2:30 PM IST

بڑے برانڈ کے نقلی بیوٹی پروڈکٹ کی فیکٹری کا پردہ فاش

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کی ممبئی پولیس کی ایک خصوصی مہم کے تحت اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ ممبئی میں خاص کر فٹ پاتھ پر یعنی اسٹریٹ ہاکرز کے ذریعے بڑے برانڈ کے بیوٹی پروڈکٹ بڑے پیمانے پر فروخت کیے جاتے ہیں۔ کم قیمتوں پر ملنے کے سبب خواتین بڑی ہی آسانی سے نقلی بیوٹی پروڈکٹ کے جھانسے میں آکر خرید لیتی ہیں۔ حالانکہ یہ بیوٹی پروڈکٹ اصل پروڈکٹس سے بالکل الگ ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر کی مانیں یہ پروڈکٹ آپ کی جلد (اسکن) کے لیے بہت زیادہ مضر ہیں۔ ممبئی پولیس کی کارروائی میں جن برانڈ کے نقلی پروڈکٹ کے خلاف کارروائی ہوئی ہے اسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کی شاخ سی ہی کنٹرول کی انچارج نیتن پاٹل کی ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے۔

پولیس نے مشہور ومقبول لیکمے ۔۔لوریل، ہدا بیوٹی کے کئی سارے پروڈکٹ نہ صرف ضبط کیے بلکہ پولیس کی ٹیم اُن فیکٹریوں تک پہنچ گئی جہاں سے یہ زہر آلود پروڈکٹ نہ صرف بنائے جاتی ہیں بلکہ ممبئی میں بڑے پیمانے پر فروخت کیے جاتے ہیں۔ یہ نقلی پروڈکٹ اسکن کے لیے بے حد مضر ہیں۔ لیکن کم پیسوں کی لالچ میں یہ ممبئی گجرات دہلِی جیسے بڑے شھروں میں سپلائی کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Controversy On Aurangzeb بھارت کے مسلمان اورنگ زیب کی اولاد نہیں ہیں، دیویندر فڑنویس

کارروائی کے دوران جس فیکٹری پر افسران نے چھاپے ماری کی یہ فیکٹری ممبئی سے متصل نالا سوپارا علاقے میں ہے۔ جہاں یہ نقلی پروڈکٹ بنانے والی مشین بھی ضبط کی گئی اور ساتھ میں سوا کروڑ سے بھی زیادہ کے نقلی پروڈکٹ بھی ضبط کیے گئے۔ ضبط کیے گئے پروڈکٹ میں بڑے برانڈ کے کئی سارے بیوٹی پروڈکٹ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.