ETV Bharat / state

ممبئی: آر پی ایف جوانوں کی مستعدی سے مسافر کی جان بچی - ممبئی تازہ ترین خبریں

ریاست مہاراشٹر کے سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر واقع کلیان اسٹیشن پر آر پی ایف اور ایم ایس ایف جوانوں کی مستعدی سے ٹریک پر گرنے والے مسافر کی جان بچ گئی ہے۔

mumbai passenger fell down railway track
آر پی ایف جوانوں کی مستعدی سے مسافر کی جان بچی
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 10:28 PM IST

اس حادثے کا سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ کلیان ریلوے پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز دلیپ مانڈگے 52 برس اپنے بیٹے کے ساتھ سفر کرنے کلیان اشٹیشن پہنچے اور وارنسی جانے والی کامیانی ایکسپریس میں سوار ہوگئے۔

دیکھیں ویڈیو

مگر انہیں تھوڑی دیر بعد جب اس بات کی جانکاری ہوئی کہ وہ غلط ٹرین میں سوار ہوگئے ہیں کیونکہ ان دونوں کو پون ایکسپریس سے سفر کرنا تھا، تب تک ٹرین پلیٹ فارم سے روانہ ہوچکی تھی اور چلتی ٹرین سے بیگ لیکر اتر رہے اس شخص کا توازن بگڑ گیا اور وہ ٹریک پر گر گئے۔

مگر اسی درمیان وہاں موجود ایم ایس ایف (مہاراشٹر کے سکیورٹی فورس) جوان سومناتھ مہاجن اور آر پی ایف جوان کے ساہو نے فوراً مسافر کو ٹریک سے کھینچ لیا اور اس حادثہ میں دلیپ مانڈگے کی جان بچ گئی اور معمولی طور سے زخمی ہوگیے۔

kalyan junction
کلیان جنکشن

کلیان اشٹیشن پر موجود ان دونوں جوانوں کی مستعدی کی زبردست ستائش ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.