ETV Bharat / state

ممبئی: چلتی ٹرین سے مسافر کو باہر پھینکا گیا

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں لوکل ٹرین کو شہر کی لائف لائن کہا جاتا ہے جس سے روزانہ لاکھوں افراد سفر کرتے ہیں لیکن اس لائف لائن میں آئے دن کسی نا کسی انسان کی لائف کو نقصان ہوتا ہے۔

چلتی ٹرین سے مسافر کو باہر پھینکا گیا
چلتی ٹرین سے مسافر کو باہر پھینکا گیا
author img

By

Published : Dec 5, 2019, 5:41 PM IST

ممبئی کی ہاربر لائن پر تلک نگر سے کرلا ریلوے اسٹیشن کے درمیان لوکل ٹرین میں سیٹ کے لیے جھگڑا ہونے پر ایک مسافر کو چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا گیا۔

اس حادثے میں مذکورہ شخص شدید طور پر زخمی ہوا جسے علاج کے لیے سائن اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح میں 9 بجے واشی سے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس کے لیے روانہ ہونے والی ٹرین میں چند مسافروں کے درمیان سیٹ کے لیے بحث تکرار ہوئی جس کے بعد وجے گپتا نامی مسافر کو تلک نگر اور کرلا اسٹیشن کے درمیان چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا گیا۔

ریلوے پولیس نے زخمی حالت میں اسے علاج کے لیے سائن اسپتال پہنچایا۔

اس سلسلے میں وڈالا ریلوے پولیس نے شکایت درج کی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.