ممبئی پولیس نے ایک ایسے لوَ گُرو کو گرفتار کیا ہے جو راجستھان میں بیٹھ کر ممبئی میں موجود پیار میں دھوکہ کھائی ایک لڑکی کے ساتھ لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی کی، یہ معاملہ پولیس تھانے میں پہنچا جس کے بعد ممبئی کے ونرائی پولیس تھانے نے اس لوَ گُرو کو آن لائن دھوکہ دہی کے الزام میں راجستھان سے گرفتار کرلیا۔
در اصل ممبئی کی جوگیشوری علاقے کی رہنے والی ایک لڑکی اور اور اس کے عاشق کے درمیان کسی تنازعہ کے سبب چیت بند ہوگئی تھی اور اس متاثرہ خاتون نے اپنے عاشق سے دوبارہ بات چیت کے لیےکسی لوَ گُرو کا سہارا تلاش کررہی تھی اسی دوران خاتون نے انسٹگرام سے ایک آن لائن لوَ گُرو کا سہارا لیا پہلے تو اس لوَ گُرو نے اسے میسیج کرکے اس کے مسائل جانے،
اور متاثرہ خاتون نے اپنے عاشق سے بات کرنے اور اسے پانے کی خواہش اس لوَ گُرو سے ظاہر کی نے جس کے لیے ملزم لوَ گُرو نے اس خاتون سے پہلے دس ہزار پوجا اور ہون کے نام پر اینٹھ لیے اور پھر پکا کام کرنے کے نام اس پر ملزم نے اس خاتون سے مزید د لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا جسے متاثرہ خاتون نے اسے مزید دو لاکھ روپئے دے دیے۔
متاثرہ کو اس دھوکہ دہی کا اندازہ تب ہوا جب اس نے یہ بات اپنے اہلخانہ کو بتائی، متاثرہ نے اپنی بھائی کی مدد سے وَنرائی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹ نمبر اور موبائل نمبر سے ملزم لوَ گُرو کا ٹھکانہ تلاش کیا اور اسے راجستھان سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم لوَ گُرو کا نام نکھل بھارگو ہے اور وہ راجستھان میں بیٹھ کر ملک کے الگ الگ شہروں میں لوگوں کا کو اپنا شکار بناتا ہے۔
جب ملزم کے بینک اکاؤنٹ کی جانچ کی گئی تو اس میں تقریباًط 10 لاکھ روپئے کی رقم موجود تھی جس کے بعد ممبئ پولیس نے ملزم کے اس اکاؤنٹ کو منجمد کردیا۔
اس واردات کے بعد ممبئی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ ایسے لوَ گُرو کی دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں وہ فوری طور پر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائیں۔