ETV Bharat / state

Mumbai on High Alert: دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر ممبئی میں ہائی الرٹ - ممبئی میں حملہ، تخریبی کارروائی

نئے سال کے موقع پر مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں حملہ، تخریبی کارروائی اور اومیکرون کے پیش نظر پولیس نے ہائی الرٹ Mumbai on High Alert اور سخت سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔

Mumbai
Mumbai
author img

By

Published : Dec 30, 2021, 9:11 PM IST

ممبئی میں اومیکرون اور کورونا وائرس کی تیسری لہر Coronavirus Cases in Mumbai کے سبب اس مرتبہ پھر سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں اور ممبئی میں نئے سال کے جشن پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

نئے سال کے موقع پر ہوٹلز اور پب میں پارٹیز کے لیے بھی بی ایم سی نے اجازت نہیں دی ہے اس لیے ہوٹلیں تھرٹی فرسٹ نائٹ کو بند رہیں گی۔ Ban on 31st Night Party in Mumbai

اس کے علاوہ ممبئی شہر میں حکم امتناعی میں پولس نے توسیع کر دی ہے اور 30 دسمبر سے 7جنوری تک نائٹ کرفیو سمیت چار سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے(دفعہ 144) اور بلا وجہ گشت کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

سیاحتی اور عوامی مقامات پر نئے سال کے جشن پر بھی مکمل Ban on New Year Party پابندی ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹلوں ریسٹورنٹ بینکویٹ ہال اور کھلے مقامات پر جشن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ بلا کسی وجہ اور مٹر گشتی کرنے والوں پر بھی کارروائی کا انتباہ آج ڈی سی پی آپریشن اور ترجمان ایس چیتنہ نے دیا ہے۔

ڈی سی پی نے جو حکمنامہ جاری کیا ہے اس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کورونا اصولوں کی خلاف ورزی سمیت دفعہ 144 کے تحت بھی کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پولس نے تھرٹی فرسٹ نائٹ کے سبب الرٹ جاری کیا ہے۔ پنجاب کے لدھیانہ کورٹ میں ہوئے بم دھماکہ میں ملزم کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے ڈی جی پی سدھارتھ چٹوپادھیائے نے بتایا ہے کہ ممبئی اور دہلی میں آئی ایس آئی نے سلسلہ وار بم دھماکوں کی سازش رچی ہے اس کے بعد ہی ممبئی بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ممبئی شہر و مضافات میں پولس نے نئے سال کے موقع پر سکیورٹی انتظامات بھی سخت کر دئیے گئے ہیں مذہبی مقامات پر بھی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انٹی نارکوٹکس سیل نے بھی الرٹ جاری کیا ہے اور منشیات فروشوں نظر رکھ رہی ہے نیز تمام یونٹس کو کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.