ETV Bharat / state

ٹینکر سڑک حادثے کا شکار، دو ہلاک - سڑک حادثہ

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں گذشتہ شب ایک تیل کے ٹینکر نے ایک خاندان کے دو افراد کو کچل دیا جس سے ان کی موت ہو گئی۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jun 9, 2019, 7:10 AM IST

ممبئی پولیس نے بتایا کہ یہ سانحہ ممبئی کے پارک سائٹ کا ہے۔ یہ حادثہ رات کے9 بج کر 45 منٹ پر وکھرولی ویسٹ کے پوئی روڈ پر پیش آیا۔

سڑک کے کنارے دو خواتین ایک بچے سمیت سو رہی تھیں۔ اس کے علاوہ متعدد افراد فٹ پاتھ پر سو رہے تھے۔

تیل کا ٹینکر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔ جس میں جائے حادثے پر ہی لکشمی واگھمارے (50 برس) اور شیاما واگھمارے (15 برس) کی موت ہو گئی جبکہ تین برس کا کارتک واگھمارے شدید طور پر زخمی ہوگیا، اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کارتک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اس درد ناک حادثے سے فٹ پاتھ پر سونے والے افراد کے درمیان سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کر پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ٹرک کو ضبط کر لیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سڑک کے کنارے کھڑے ہونے والے ٹینکر سے متعلق پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی مگر مقامی پولیس اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

مقامی افراد موت کا ذمہ دار پولیس کو قرار دے رہے ہیں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.